| Most Beautiful Muslim Women in The World |
بِسم اللہ ِالرّحمنِ الرّحیم
السلام
علیکم دوستو کیسے ہو امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے ۔
پیارے دوستو اللہ تعالی نے اس
دنیا کو بہت خوبصورت بنایا ہے ۔اس دنیا میں رہنے والے تمام تر لوگ خوبصورت ہیں۔لیکن
اللہ نے ان تمام تر لوگوں میں کچھ لوگوں کو اتنا پرکشش اور خوبصورت بنایا ہے جن سے
نظر ہٹانےکو دل ہی نہیں کرتا ۔ اللہ تعالی نے مسلمان قوم کو دنیا میں سب سے بہادر
اور سب سے خوبصورت ہونے کا اعزاز اور نعمت
بخشی ہے۔دنیا میں اگر آپ خوب
صو رت لوگوں کو تلاش کریں تو سب سے زیادہ
آپ کو مسلمان ہی ملیں گی۔ اور کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں موجود 2023 کی
سب سے خوبصورت مسلم خواتین کون ہیں۔ آج ہم آپ کو دنیا کی 10 سب سے خوبصورت اور
پرکشش مسلمان خواتین کے بارے میں بتائیں گے ۔ جنہیں اس سال 2023 میں دنیا کی سب سے
خوبصورت مسلم خواتین مانا جا رہا ہے۔
مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیے کلک کریں
نمبر1: رون بن حسین:
Beautiful Muslim Women
30 دسمبر 1996 کو کویت میں پیدا ہونے والی رون بن حسین کو اس وقت دنیا کی سب سے پر کشش اور خوبصورت مسلمان خاتون مانا جاتاہے۔26 سالہ رون بن حسین ایک ماڈل ، اداکارہ، سنگر اور سو شل میڈیا سٹار ہیں۔یہ کویتی ہونے کے ساتھ ساتھ برٹش نیشلٹی بھی رکھتی ہیں۔اور اس وقت یہ لند ن میں رہائش پذیر ہیں۔ سال 2015 میں انہوں نے اپنا آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ بنایا۔کافی عرصے تک یہ اپنی پکچر ز وغیرہ وہاں اپلوڈ کرتی رہیں۔ پھر کچھ ہی دنوں بعد ان کےکسی فین نے انہیں انسٹا گرام پر اپروچ کیا۔اور پہلی مرتبہ کسی برانڈ کے لیے رون نے سپونسر پوسٹ کی تھی۔ وہیں سے رون کی شہرت کا آغاز ہوا ۔اپنے لمبے قد اور خوبصورت چہرے کی وجہ سے بے حد مقبول ہوئیں ۔اور ان کی فین فالونگ میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا۔اس وقت سوشل میڈیا پر ان کے ملین میں فالورز ہیں۔یہ ایک سپونسر پوسٹ کے ہزاروں ڈالر چارج کرتی ہیں۔جب کے کئی میوزک ویڈیوز میں بھی یہ جلوہ گر ہو چکی ہیں۔ رون بن حسین شادی شدہ ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
نمبر2 : نسرین تافش :
Beautiful Muslim Women
دوستو 15
فروری 1982 کو ملک شام میں ایک فلسطینی خاندان میں پیدا ہونے والی نسرین تافش اس وقت 40 برس کی ہو چکی ہیں، اور دنیا کی خوبصورت اور
پُرکشش ترین مسلمان خواتین میں شمار ہوتی ہیں۔ نسرین تافش عرب دنیا کی ایک ماڈل ،اداکارہ
اور سنگر ہیں۔نسرین تافش کا پورا نام نسرین
یوسف محمد تافش ہے۔ان کے والد ایک فلسطینی تھے
جبکہ والدہ کا تعلق الجیریا سے تھا۔ انہوں نے 2002 میں اپنے فلمی کیریر کا آغاز کیا۔یہ اب تک بے شمار سپر ہٹ فلموں اور ڈراموں میں کام کر
چکی ہیں ۔سن 2008 میں انھوں نے دبئی کے ایک بزنس مین سے شادی کی جو 2013 میں طلاق کی صورت
میں ختم ہوگئی۔ 2015 میں انہوں نے اپنا
انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ،جہاں اس وقت ان کے 11 ملین سے زیادہ فالورز ہیں۔
نمبر3 : اولا
یاسین: 
Beautiful Muslim Women
24 ستمبر 1995کو سعودی عرب میں پیدا ہونے والی اولا یاسین دنیا کی سب سے خوبصورت مسلم عورتوں میں شمار ہوتی ہیں۔ اولا یاسین کی پیدائش سعودی عرب میں ضرور ہوئی لیکن ان کا بچن اور جوانی اردون میں پروان چڑھی ۔جب کہ ان کا اصل ملک فلسطین ہے۔ اس وقت یہ اردن میں رہتی ہیں۔ یہ ریڈیو اور ٹیلی وژن پریزنٹر اور اداکارہ ہیں ۔یہ ار دن اور عرب دنیا کے مختلف ریڈیو اسٹیشن، ٹیلی وژ ن شوز، اور فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔27 سالہ اولا یاسین شادی شدہ ہیں۔ تاہم خوبصورت مسلمان خواتین کی فہرست میں یہ اس وقت نمبر3 پر آتی ہیں۔
نمبر4 : سارہ خان :
Beautiful Muslim Women
دوستو
دنیا کے سب
سے خوبصورت شہر مدینہ منورہ سعودی عرب میں 14 جولائی 1992 کو پیدا ہونے والی پاکستانی خوب صورت ترین اداکارہ سارہ خان اس وقت دنیا کی سب سے
خوبصور ت مسلم خواتین کی فہرست میں چوتھے
نمبر پر آتی ہیں۔سارہ خان کی والدہ ایک لبنانی
جبکہ والد ایک پاکستانی تھے۔ اس
لیے یہ بچپن میں اپنے آبائی ملک پاکستان آ گئیں۔پاکستا ن میں یونیورسٹی آف کراچی سے تعلیم حاصل کی ،اور 2012 میں شوبز کی دنیا میں آگئی۔ 2012 میں ڈرامہ سیریل بڑی آپا سے
کیرئیر کی شروعات کرنے والی سارہ خان نے 2022
کے ڈرامہ وبال تک کئی بہترین اور سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔ 30
سالہ خوبرو پاکستانی اداکارہ 2020 میں گلوکار فلک شبیر کے
ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، اور خدا نے ان کو ایک بیٹی بھی عطا کی ہے۔
نمبر 5 : حبہ بخاری : 
Beautiful Muslim Women
جولائی 1993 کو کراچی پاکستان میں پیدا ہونے
والی حبہ بخاری اس وقت دنیا کی 10 سب
سے خوبصورت مسلم خواتین کی فہرست میں پانچویں
نمبر پر آتی ہیں۔29 سالہ خوبرو پاکستانی اداکارہ حبہ بخاری کا تعلق کراچی کی سندھی فیملی سے ہے۔ انہوں نے جناح گورنمنٹ کالج نظام
آباد کراچی سے ایف ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔
پڑھائی مکمل کرنے کے بعدانہیں شوبز کی دلچسپی ہوئی ، انہوں
نے اپنی ایکٹنگ کا آغاز 2015 میں
ریلیز ہونے والے ڈرامے تیری میری جوڑی سے
کیا۔اس کے بعد انہوں نے ڈرامہ عشق نہیں آساں سمیت بہت سے سپر ہٹ ڈارموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ حبہ بخاری اپنی خوبصورت
آنکھوں اور دلکش نین و نقش کی وجہ سے
پاکستان کی سب سے خوبصورت ترین اداکارہ بھی مانی جاتی ہیں۔ جنوری 2022 میں انہوں
نے ساتھی اداکار سید اریز ا حمد کے ساتھ شادی کرلی۔
نمبر 6: نورا
فتحی :
Beautiful Muslim Women
6 فروری 1992 کو کینڈا میں پیدا
ہونے والی نورا فتحی اس وقت دنیا کی سب سے
دلکش اور خوبصورت مسلم خواتین میں شمار کی جاتی ہیں۔ ان کے والد ایک کینڈین شہری
تھے ۔جبکہ ان کی والدہ ایک انڈین تھیں۔اسی وجہ سے نورا فتحی کنیڈ ا کی شہریت
رکھنے کے ساتھ ساتھ انڈیا میں
بھی اپنا بہت سا وقت گزارتی ہیں۔نورا فتحی ایک ڈانسر، سنگر، ماڈل ، اور
پرڈیوسر ہیں۔2014 میں انہوں نے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز فلم رور سے کیا تھا ۔جب کہ
یہ اس وقت ہندی فلموں میں آئٹم سونگ کرنے
کی وجہ سے مقبول ہوئی تھیں۔ 2015 میں یہ
کئی ریئلٹی ٹی وی شو میں نظر آئیں۔2018
میں ان کا گانا دلبر دلبر ریلیز ہوا جسے 24 گھنٹوں کے اندر 20 ملین سے بھی زیادہ ویوز آئے تھے۔ اور اب تک2 بلین سے زیادہ ویو ز آئے ہیں ۔اس کے بعد بالی ووڈ کی چند
ایک فلموں میں بھی انہوں نے اپنی اداکاری
کے جوہردکھائے ہیں۔ 2022 میں فیفا ورلڈ کپ کی فائنل کلوزنگ پارٹی میں بھی
انہوں نے اسپیشل ڈانس کیا۔دوستو نورا فتحی
کے انسٹا گرام پر 40 ملین سے زیادہ
فالو زہیں ۔اور یہ ایک سپونسر پوسٹ کے بیس ہزار سے ایک لاکھ ڈالر چارج کرتی ہیں۔
نمبر7 : یارا
نوم: 
Beautiful Muslim Women
1 ستمبر 1987 کو مصر کے شہر قاہرہ
میں پیدا ہونے والی یارا نو م اس وقت 36 برس کی ہوچکی ہیں۔ یہ ایک نامور ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ یارا نوم اپنی والدہ اور اپنی نانی کے ساتھ مصر میں رہتی تھیں۔قاہرہ
یونیورسٹی سے انہوں نے تعلیم حاصل کی، تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہیں اداکاری اور ماڈلنگ کا جنون سوار ہوا ۔اور انہوں
نے باقاعدہ طور پر ماڈلنگ شروع کر دی۔ سن 2008
میں ویت نام میں ہونے والے مس یونیورس مقابلوں میں انہوں نے حصہ لیا تاہم
فائنل اسٹیج میں نہ پہنچ سکیں۔لیکن اسی
سال انہوں نے حسن مصر کا مقا بلہ جیتا تھا۔ یارا نوم ماڈلنگ کے علاوہ مصر کے کئی ڈراموں اور فلموں
میں بھی کام کرچکی ہیں۔ 2011 میں
انہوں نے مصر کے مشہور فٹبالر ایماد موطب کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
نمبر 8 : مہلاگا
جبیری :
Beautiful Muslim Women
دوستو 17 جون 1979 کو ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہونے والی مہلاگا
جیبری دنیا کی سب سے خوبصورت مسلم عورتوں
میں شمار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے ایران سے ریاضی او ر فزکس میں ڈپلومہ کیا
لیکن ان کا شوق اداکاری اور ماڈلنگ میں کافی زیادہ تھا ۔سال 2011 میں انھوں نے ماڈلنگ کا آغاز کیا اور 2012 میں انہوں نے اپنا
انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ۔اس وقت انسٹا گرام پر ان کے 4 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔33 سالہ
ایرانی ماڈل کو ایران کی ایشوریا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ جب کہ یہ
ایشوریا سے کہیں زیادہ خوبصورت ہے۔ مہلاگا
جبیری ایک پرفیشنل ماڈل ہیں ،اور
انسٹا گرام پر ایک سپونسر پوسٹ کرنے کے 6 ہزار سے 10 ہزار ڈالرز لیتی ہیں۔33
سالہ خوبصورت ایرانی ماڈل اس وقت امریکا
میں رہتی ہیں۔ غیر شادی شدہ ہیں اور اپنی اس لائف کو خوب انجوائے کر رہی ہیں۔
نمبر 9 : حلیمہ بولنیڈ: 
Beautiful Muslim Women
10 دسمبر 1975 کو کویت میں پیدا ہونے والی حلیمہ بولنیڈ اس
وقت 47 برس ہو چکی ہیں ۔یہ اتنی زیادہ خوبصورت ہیں اور انہوں نے خود کو اتنا میں ٹین کیا ہوا
ہے کہ یہ47 سال کی ہونے کے باوجود بھی 25
کی نظر آتی ہیں۔ان کا پورا نام حلیمہ
عبدالجلیل بولنیڈ ہے۔ یہ ایک ماڈل اور
ٹیلی وژن ہوسٹ ہیں۔انہوں نے اپنے کیریر
کا آغاز بطور ماڈل 2001 میں کیا تھا۔اس کے
بعد یہ ٹی وی کی زینت بن گیئں۔ اور اب تک یہ کئی ٹی وی چینلز پر کام کرچکی ہیں۔سال 2007
میں انہیں مس عرب کے خطاب سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ سال 2017 میں انہوں نے کویتی ارب پتی شخص عبدالسلام الخو بزی کے ساتھ شادی کرلی اور انکی دو بیٹیاں بھی ہیں۔
نمبر 10 : شیخاماہرہ:
Beautiful Muslim Women
26 فروری
1994 کو یونائیٹڈ عرب امارات میں دبئی کے بادشاہ محمد
بن راشد المکتوم کے گھر پیدا ہونے والی شیخاماہرہ اس ووقت دنیاکی سب سے پرکشش اور خوب صورت مسلم
عورتوں میں شمار کی جاتی ہیں۔ 29 سالہ خوبرو
دوبئی کی ملکہ شیخاماہرہ انسانوں سے زیادہ گھوڑوں سے محبت کرتی ہیں ۔ان کے پاس
دنیا کے مہنگے اور خوبصورت ترین گھوڑے موجود
ہیں ۔اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کی فین فالونگ بہت زیادہ ہے۔خوبصورت نین و نقش سے مالامال شہزادی شیخا ماہرہ جانوروں
کے عجیب وغریب شوق رکھنے کے ساتھ ساتھ فیشن اور میک اپ
کی بہت زیادہ شوقین ہے۔ یہ شہزادی انسان خدمت دوست بھی ہے اور کئی این جی
اوز کے ساتھ منسلک بھی ہے۔ ان کے پاس اپنا خود کا پرائیویٹ جٹ اور لگژری گاڑیاں بھی ہیں۔ان
کی نیٹ ورتھ 3سو ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ شیخاماہرہ نے ابھی تک شادی نہیں کی ۔اور یہ اپنی سنگل لائف کو بڑے ہی مزے سے گزار ہی ہیں ۔
دوستو آج کے لیے بس اتنا ہی،امید کرتے ہیں کہ ہماری آج کی یہ کاوش آپ کو پسند آئی ہوگی۔ اس حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار اسے لائیک اور شیئر کرکے ضرور کیجئے گا ۔کمنٹس میں اپنی قیمتی آرا ضرور دیں۔ آپ کا قیمتی وقت دینے کے لیے بے حد شکریہ۔دوبار ملیں گے اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

0 تبصرے