| Biggest Enemies of Pakistan |
بِسم اللہ ِالرّحمنِ الرّحیم
السلام علیکم دوستو کیسے ہو امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں
گے ۔
پیارےدوستو کیاآپ جانتے ہیں پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا
اسلامی ملک اور واحد ایٹمی اسلامی ملک ہے۔ جو کہ آئے دن عالمی میڈیا کی خبروں کی زینت بنا ہی رہتا ہے
۔جہاں ایک طرف دنیا کے کئی ممالک پاکستان کے اچھے دوست اور وہاں کی عوام پاکستان
سے پیار کرنے والی ہے۔ وہیں دوسری طرف عالمی سازشوں کی بدولت آج دنیا میں بہت سے ممالک ایسے ہیں جو کہ پاکستان سے شدید
نفرت کرتے ہیں۔ آج ہم ایسے ممالک کا ذکر
کریں گے جو اسلامی جمہوریہ پاکستان سے شدید نفرت کرتے ہیں۔
مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیے کلک کریں۔
نمبر
1 : ایران ۔۔ایران پاکستان کا پڑوسی ملک
ہے جس نے سب سے پہلے اقوام متحدہ میں پاکستان کی رکنیت کو تسلیم کیا ،مگر بعد میں
ان دونوں کے تعلقات میں دوری آنے لگی اور اس کی وجہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ
اچھے تعلقات تھے ۔سعودی عرب نے پاکستان کی
ماضی میں بڑی مدد کی اور ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ،دوسری
وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی آبادی کا 90 فیصد
حصہ سنی ہے جبکہ ایر ان میں 90 فیصد سے
زیادہ شیعہ آباد ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ ایران ظاہری طور پر تو پاکستان کا دوست ہے
مگر یہ خفیہ طور پر ایک دشمن کے طور پر
جانا جاتا ہے۔
نمبر
2 : اسرائیل۔۔ اسرائیل ایک غیر قانونی ریاست ہے جو کہ فلسطین کے اوپر
زبردستی بنائی گئی یقیناً آپ سبھی پاکستان اور اسرائیل کے تعلقات کو تو جانتے ہی
ہوں گے کیونکہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو آج بھی اسرائیل کو تسلیم
کرنے سے انکار کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شروعات سے ہی دونوں ممالک کی جانی دشمنی ہے۔ اسرائیل فلسطین کے مسلمانوں کو بے
دردی سے قتل کرتا ہی رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا کے چند مسلم ممالک خاص طور پر پاکستان اسرائیل اور یہودیوں
کے اس عمل کی سخت مخالفت کرتا ہے ۔
نمبر
3 : یونائٹڈ سٹیٹ آف امریکا۔۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پچھلے 75 سالوں میں کبھی اچھے اور کبھی برے ہوتے ہی رہتے
ہیں ۔جہاں ایک طرف امریکہ پاکستان سے دو ستی اور مدد کا اظہار کرتا ہے وہیں اندر
ہی اندر یہ ملک پاکستان سے شدید بغض بھی
رکھتا دیکھائی دیتا ہے۔ امریکہ نے اب تک کئی مرتبہ اپنے مفادات کے لیے پاکستان کو
استعمال کیا اور وہیں دوسری طرف پاکستانیوں کو پوری دنیا میں ایک دہشت گرد کے طور
پر بھی پیش کر دیا ۔تاہم آج امریکہ کی مدد کرکے پاکستانی حکمرانوں کو ڈالرز تو خوب
مل چکے ہیں، مگر اب ہمارے ملک کی دنیا میں
کہیں پر کوئی عزت نہیں رہی۔
نمبر
4 : برما۔۔ برما ایک چھوٹا سا ملک ہے جو کھلم کھلا مسلمانوں پر ظلم و ستم کرتا ہی
رہتا ہے۔ یہ چھوٹا سا ملک ایشا کے اندر واقع ہے جس پر پہلے برطانیہ کا قبضہ تھا
لیکن بعد میں ان لوگوں کو بھی آزادی مل گئ۔ یہا ں آج نوے فیصد آبادی بدھ مت کے
پیروکاروں پر مشتمل ہے اور یہ لوگ پاکستان سے اور مسلمانوں سے شدید نفرت کرتے ہیں۔
دنیا کے سبھی اسلامی ممالک اور خاص طور پر پاکستان انٹرنیشنل لیول پر اس ملک کو ان کی حرکتوں کی وجہ سے کریٹی
سائز کرتے ہیں اور اسی لیے یہاں کی عوام
اور حکومت بھی پاکستان سے نفرت کرتی ہے
نمبر:5
انڈیا ۔۔پاکستان اور بھارت کی عوام جہاں ایک دوسرے کے لئے اچھے خیالات رکھتی ہے۔
وہی ان دونوں ممالک کے سیاستدان پہلے ہی دن سے دشمنی کے نام پر اپنی سیاست کو
چمکانے میں لگے رہتے ہیں ۔دونوں ملک سال 1947 میں بنے تھے اور تب ہی سے ایک دوسرے
کو نیچا دکھانے میں لگے رہتے ہیں ۔ان کا سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا ہے جس کی وجہ سے
ان دونوں ممالک کی دشمنی کی مثالیں پوری دنیا میں دی جاتی ہیں۔ اور اب تک دونوں
ممالک کے درمیان تین بڑی جنگیں ہو چکی ہیں پاکستان اور بھارت میں جنگوں کا یہ سلسلہ
بیانات کی صورت میں آج بھی جاری ہے۔ تاہم دونوں ممالک کی عوام کا بڑا حصہ ایک
دوسرے کے لئے نیک خیالات کا اظہار کرتا ہے مگر منفی میڈیا ان لوگوں کے درمیان ایک بڑی رکاوٹ ہے۔
نمبر
6 : ڈنمارک ۔۔ڈنمارک یورپ کا ایک چھوٹا سا ملک ہے جہاں مسلمانوں کی تعداد
نہ ہونے کے برابر ہے۔ ڈنمارک ان ممالک کا ایک حصہ ہے جو اسلامو فوبیا کا شکار ہے۔ لہذا یہاں کے لوگ آئے دن پاکستان
اور مسلمانوں کا سر عام مذاق اڑاتے نظر آتے ہیں۔ جہاں ڈنمارک میں آئے دن اسلام کے خلاف مظاہرے ہوتے رہتے ہیں ، وہی پاکستان بھی وہاں کی عوام
کے مقابلے میں شدید ردعمل کا اظہار کرتا ہے۔ ڈنمارک کی زیادہ تر عوام لا دین ہے،یعنی
وہ کسی بھی مذہب کو نہیں مانتے۔اور انہی لوگوں نے پہلے کئی بار ہمارے پیارے نبی
حضرت محمد ﷺ کے بڑے بڑے خاکے بنا کر ان کی توہین کی۔ لہذا پوری دنیا کے مسلمانوں
نے ڈنمارک کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا۔ جن میں پاکستان سب سے آگے تھا ۔
نمبر
7 : آسٹریا۔۔ اگر آپ غور
کریں تو زیادہ تر ممالک کی پاکستان سے
دشمنی کی وجہ اسلام ہے۔ اور یورپ کا ایک
چھوٹا سا ملک آسٹریا بھی انہی ممالک کا ایک حصہ ہے،آسٹریا جرمنی کے ساتھ
واقع ہے اور پاکستان کے ساتھ دشمنی میں ہر
طرح سے اپنے پڑوسی ملک کو فالو کرتا ہے ۔آسٹریا کے اندر بھی لوگ اسلامو فوبیہ کا
شکار ہیں او ر مسلمانوں کے ساتھ سخت نفرت کرتے اور ان کو اپنے ملک میں شدید
تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
نمبر 8: فرانس۔۔
فرانس دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جو اسلام دشمنوں کا قریبی دوست بننے کا کافی
شوق رکھتا ہے۔ یہ ملک ان ممالک کا ایک حصہ
ہے جو پاکستانیوں سے شدید نفرت کرتے ہیں اور اپنے ملک میں مسلمانوں کا جینا تقریبا
حرام کیے ہوئے ہیں۔ سال 2021 میں فرانس کی سڑکوں پر رسول اللہ ﷺ کے خاکے بنا کر دکھائے گئے ،جس کے بعد ملک کے اندر
کئی تنازعات اور بہت سے لڑائی جھگڑوں نے جنم لیا اور فرانس کے صدر اپنے طور پر بھی اسلام کے سخت مخالف ہیں ۔جس کی وجہ سے مسلم ممالک اکثر اس ملک کا
بائیکاٹ کرتے ہی رہتے ہیں ۔
دوستو آج کے لیے بس اتنا ہی،امید کرتے ہیں کہ ہماری آج
کی یہ کاوش آپ
کو پسند آئی ہوگی۔ اس حوالے سے اپنی
پسندیدگی کا اظہار اس کو لائیک اور شیئر کرکے ضرور کیجئے گا۔کمنٹس میں اپنی قیمتی
آرا ضرور دیں۔ مزید اچھی اچھی ویڈیوز
دیکھنے کے لیے ہمارے چینل
شاہ جی انفو کو سبسکرائیب کرلیں۔آپ کا قیمتی وقت دینے کے لیے بے حد شکریہ۔


0 تبصرے