Shahrukh Khan Umrah Video | Shahrukh Khan Ne Kaaba Ke Andar Namaz Ada Ki To Kia Mojaza huwa

Shahrukh Khan Umrah Video | Shahrukh Khan Ne Kaaba Ke Andar Namaz Ada Ki To Kia Mojaza huwa
Shahrukh Khan Ne Kaaba Ke Andar Namaz Ada Ki To Kia Mojaza huwa


بسم اللہ الرحمن الرحیم

کروڑ ہا درود وسلام نبی پاک ﷺکی ذات اقدس پر

شا جی انفو دیکھنے والے تمام دوست  احباب کو اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

دوستو کیسے ہو امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے اللہ آپ لوگوں کو ایسے ہی خوش رکھے۔

پیارے ناظرین کرام!بے شک دلوں اور نیتوں کا حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے ،اور کون کس حد تک اللہ کے قریب ہے اس کا اندازہ دوسرے کبھی نہیں کر سکتے۔ لوگ بس انگلیاں اٹھانا جانتے ہیں اور بے ساختہ کسی پر بھی کفر کا فتویٰ تھوپ  دیتے ہیں اور خود کو ہی گناہ گار کر لیتے ہیں۔پیارے دوستو !بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سپر سٹار مسلمان اداکار شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ، سوشل میڈیا پر اک طوفان برپا ہوگیا۔یہاں تک کہ کچھ صارفین کی  آپس میں گالی گلوچ بھی ہونے لگی۔ان کی چند تصاویر اور ویڈیوز جن میں وہ احرام باندھے دکھ رہے ہیں ،سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز ہیں۔ آج آپ کو بتائیں گے کہ جب شاہ رخ خان نے خانہ کعبہ کے اندر جاکر نماز ادا کی، تو کیا  معجزہ رونما ہوا  کہ  وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے ،اور انکی زندگی کا ایک ایسا سچ بھی آپ کو بتائیں گے جو کوئی  نہیں جانتا، جب آپ  سنیں گے تو حیران ا و رپریشان رہ جائیں گے۔پیارے ناظرین کرام بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو بہت سے علماء کرام  کی طرف سے اس لیے ہمیشہ تنقید کا  نشانہ بنایا گیا کیونکہ انھوں نے ایک ہندو لڑکی گوری  سے شادی کی، اور وہ بھی اس کو مسلمان کیے بغیر۔ شاہ رخ خان کے گھر میں بت اور پوجا کا سامان بھی موجود ہے،جہاں اس کی بیوی ان بتو ں کی پوجا کرتی ہے۔علمائے دین کا کہنا ہے صرف اہل کتاب سے شادی جائز ہے۔ جب شاہ رخ خان نے ایک غیر مسلم اور مشرک عورت سے  شادی کی، اور خود بھی اسلام سے باہر ہوئے ۔ دوستوں اداکاروں کی فیلڈ  ایسی ہوتی ہے کہ وہ اسلام یا مذہب سے ویسے ہی بہت دور ہو جاتے ہیں۔ اسی لیے جب سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان  کے احرام میں عمرہ کرتے تصاویر دیکھی گئیں، تو مسلمان بہت خوش ہوئے اور ان کی تعریف میں سوشل میڈیا پر کافی چرچہ ہو رہا ہے، جبکہ خوبصورت بات یہ ہے کہ  شاہ رخ  خان کے سوشل میڈیا آفیشل اکاؤنٹ پر ان کی ایسی کوئی تصاویر شائع نہیں کی گئی۔ یہ کیا معاملہ ہے آپ کو اس کی مکمل  تفصیل بتاتے ہیں۔ناظرین کرام   بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا سعودی عرب کا دورہ اور اس کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ کا سفر، نہ صرف سعودی عرب بلکہ  ہندوستان اور پاکستان  میں بھی  بحث بن گیا ہے ۔سعودی عرب میں ان کی موجودگی کے بارے میں عوام کو معلوم ہونے کے بعد سے، کچھ مسلمان ان سے عمرہ کرنے کی خواہش کر رہے تھے۔ اور جب جمعرات کو سپر اسٹار کی عمرہ کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھیں تو  ان کی بہت تعریف کی گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان نے واضح طور پر اس موضوع پر خاموشی اختیار کی۔ مذہبی رسومات کا عمل کسی بھی فرد کا نجی معاملہ ہے اور اسے عام کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔اداکار نے اپنے کسی بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے عمرہ کی ادائیگی یا مکہ مکرمہ کے دورے  کی کوئی  بھی تصویر شئیر  نہیں کی۔ ایک نوجوان سعودی صحافی سمیت کچھ  افراد نے عمرہ ادا کرنے والے اداکار کی ویڈیو کلپس اور تصاویر پوسٹ کی ہیں۔دوستو یاد رہے کہ بالی وڈ بادشاہ نے 1992 میں کہا تھا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی نماز نہیں پڑھی اور زندگی میں پہلی بار ایک ہسپتال کی پارکنگ میں نماز ادا کی، جہاں  ان کی والدہ لطیف فاطمہ خان 1990 میں زندگی کی جنگ لڑ رہی تھیں۔ ایک صحافی سے بات کرتے ہوئے انہوں  نے صاف گوئی سے یہ بات کی کہ عبادت ان کا نجی معاملہ ہے، اور وہ اس کی تشہیر نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے بتایا کہ میری والدہ  جب زندگی اور موت سے جنگ لڑ رہی تھیں، تب انہوں نے اپنی  ماں کی زندگی کے لئے رو رو کر اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگی تھیں۔ اور ماں کے انتقال کے بعد ایسی نماز نہیں پڑھ سکے جس میں وہ اللہ کے آگے گڑ گڑا کر روئے ہوں۔ مگر سالوں بعد خانہ کعبہ کے اندر جب انہوں نے نماز ادا کی تو ان پر ایسی کیفیت طاری ہوگئی جس میں کپکپی ہوتی ہے ،اور وہ بے اختیار رونے لگے۔ اور نہیں معلوم کہ کب  تک وہ اسی کیفیت میں اللہ تعالی کے حضور  روتے  رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیفیت بلکل معجزاتی طور پر ان پر طاری ہوئی تھی ۔اب بات  کرتے ہیں اس  خاتون کی جس نے  شاہ رخ خان کی تصاویر اور  ویڈیوز کوسوشل میڈیا پر شیئر کیا ۔اس صحافی کا اس حوالے سے کیا کہنا تھا، آپ کو یہ بھی بتاتے ہیں۔ ارادہ کادیرووا  جب مسجد حرم کے گیٹ نمبر 89 کے قریب پہنچی تو  انہیں ایسا محسوس ہوا کہ اس نے  وہاں کسی جانے پہچانے شخص کو دیکھا ہے،انہیں پہلے تو لگا کہ شاید یہ  ان کی آنکھوں کا دھوکا ہو۔ لیکن جلد ہی احساس ہوا کہ واقعی وہی ہیں  جو  وہ سمجھ رہی تھی۔ یعنی بالی وڈ  سپر سٹار شاہ رخ خان۔ انہوں نے اپنے فیس بک اور انسٹاگرام پیج پر یکم دسمبر کی شام کو مسجد الحرام میں شاہ رخ خان کی تصاویر  اور ویڈیوزپوسٹ  کرتے ہوئے لکھا کہ "میرے گروپ لیڈر نے مجھے دیکھا اور مسکرایا میں نے سب کو بتایا کہ یہ شاہ رخ خان ہے۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ہم کنگ فہد کے گیٹ  نمبر89 پر طواف کی تیاری میں تھے،تبھی  میں نے شاہ رخ خان کو دیکھا،میں خوشی میں صرف اتنا ہی کہہ پائی کہ یا اللہ یہ کنگ  ہیں یہ شاہ رخ خاں ہیں۔پھر اس نے اپنا  فون نکال کر شاہ رخ خان کی تصویر لی،مذہب کا احترام کرتے ہوئے میں نے سلفی نہیں لی۔ میں ان  کے قریب نہیں گئی کیونکہ وہ بھی اور میں بھی احرام میں تھے ۔اس  صحافی کا مزید  کہنا  تھا کہ ہمیں مذہب کا احترام کرنا چاہیے،  محبت انا نہیں ہے محبت کا احساس ہی کافی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ  شاہ رخ خان کی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں وہ کہتی ہیں ان سے ملنا میرا خواب تھا، لیکن میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ ہم خدا کی سر زمینِ مکہ  میں ان سے ملیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ میں نے فوٹو لے کر کوئی خلل نہیں پیدا کیا، اللہ ہم دونوں کا عمرہ قبول کرے اور اگر میں نے کوئی خلل ڈالا ہو تو مجھے معاف کرے ۔ ان کی لی گئی تصاویر اور ویڈیوز  چند ہی منٹوں میں سوشل میڈیا پر ہر طرف نظر آنے لگیں لوگوں نے قیاس لگانا شروع کردیا کہ کیا یہ تصاویر اصلی ہیں یا نقلی ۔کچھ لوگوں نے یہ نشاندہی کی کہ وہ اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں اور شاید اس کے ختم ہونے کے بعد وہ عمرے کے لیے گئے ہیں۔ درحقیقت دوستوں شارخ خان نے اس سے ایک دن پہلے ہی سعودی عرب سے انسٹاگرام پر ایک  ویڈیو پوسٹ کی تھی اور لکھا تھا کہ سعودی وزارت برائے ثقافت میری ٹیم اور ان تمام لوگوں کا بہت شکریہ جنہوں نے میری اس فلم  کی شوٹنگ میں سہولت فراہم کی۔بہرحال دوستو ہمیں اس بارے میں کوئی غلط سوچ اور قیاس آرائی سے کام نہیں لیناچاہیے ۔بلکہ مثبت سوچنا چاہیے۔کیونکہ اللہ  نےاسے اپنے ہاں بلایا کوئی تو وجہ ہوگی۔ اللہ کو اس کا کوئی تو عمل پسند آیا ہوگا۔وہ گنہگا ر ہے یا مومن ہم فیصلہ کرنے والے کون ہوتے ہیں۔دلوں کے حال تو میر ا اللہ جانتاہے ۔ہمیں صرف اپنے اعمال کی فکر کرنی چاہیے۔کہ ہم کتنے پانی میں ہیں ،ہمیں اپنی آخرت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو  بھی نیکی اور اچھائی  کی تلقین کرنی ہے۔دوستو امید کرتے ہیں کہ ہماری آج کی یہ کاوش آپ کو  پسند آئی ہوگی اس حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار اس کو لائیک اور شیئر کرکے ضرور کیجئے گا ۔اور اپنی قیمتی آرا کمنٹ سیکشن میں ضرور دیں۔آخر میں دعا ہے کہ اللہ پاک  ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے