![]() |
| Duniya Ke 5 Mashahoor Aalim |
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کروڑ ہا درود وسلام
نبی پاک ﷺکی ذات اقدس پر۔
شا جی انفو دیکھنے والے
تمام دوست احباب کو السلام علیکم ورحمتہ
اللہ وبرکاتہ!
دوستو کیسے ہو امید ہے کہ
سب خیریت سے ہوں گے اللہ آپ لوگوں کو ایسے ہی خوش رکھے۔
معزز ناظرین کرام !دینا کے وہ پانچ مشہور مسلم سکالر جن کے فیصلوں نے دنیا کی تاریخ کو بدل دیا۔ ان مسلمان علماء کے
ہاتھوں لاکھوں لوگ اسلام قبول کر چکے ہیں۔ انہیں دنیا کے سب سے طاقتور
مسلمانوں میں شمار کیا جاتاہے۔دنیا کا کوئی ملک کوئی کونہ ایسا نہیں جہاں ان کے چاہنے والے موجود نہ ہوں۔پیارےدوستو
بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں اور آپ کو بھی آج سے
پہلے معلوم نہیں ہوگا۔کہ یہ 5 مسلم شخصیات کون سی ہیں ۔ اور ان کاتعلق کس ملک سے
ہے
دنیا کے 5 سب سے مشہور مسلم عالموں کی لسٹ
میں پہلا نام ذاکر نائیک آتا ہے۔18 اکتوبر 1965 کو ممبئی میں پید اہونے والے ذاکر نائیک آج دنیا کے سب سے مشہور اور نامی گرامی مسلم سکالروں میں شمار ہوتے ہیں۔آپ کو بھارت کا ہی نہیں بلکہ پوری دینا میں معتبر
اور اعلیٰ مسلم سکالر مانا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی نگرانی میں
لانچ کیا گیا ٹی وی چینل جس کا نا م ہر
بچے بچے کی زبا ن پر ہے ۔ دینا کا سب سے بڑا اور مشہور اسلامی چینل ہے،جسے پیس ٹی وی کے نا م سے جانا جاتا ہے ۔انہیں بھارت
کے100 سب سے طاقتور مسلمانوں کی لسٹ میں بھی جگہ دی جا چکی ہے۔ ذاکر نائیک کے آج
دنیا بھر میں کئی سکول اور کالج چلتے ہیں،ان میں اسلامک انٹرنیشنل اسکول بھارت کا
سب سے بڑا اور اسلامک سکول ہے۔ ان میں
قرآن اور حدیث کےعلاوہ جدید علوم سے بھی روشناس کرایا جاتاہے۔اس کے ساتھ ساتھ جدید
معیارِ زندگی کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ اسلامی انٹرنیشنل اسکول میں پڑھنے والے طالبعلموں
کی تعداد لگ بھگ 15000 سے زیادہ ہے۔ یہ بھارت کا پہلا اسکول ہے جس میں ہر دس طالب علموں
کا ایک گروپ سسٹم بنایا گیا ہے ۔ممبئی یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے
والے ذاکر نائیک اس دنیا کے سب سے بڑےمبلغ
اور اسلام کا نام روشن کرنے والےمسلمان مانے جاتے ہیں۔ 2015 میں ذاکر نائیک کو اسلام
کی تبلیغ کے لیے سعودی حکومت نے شاہ فیصل
ایوارڈ سے بھی نوازا ۔ انہیں دبئی، ملائیشیا اور انڈونیشیا جیسے ملک بھی
اپنے صدارتی ایوارڈ سے نواز چکے ہیں۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کی نگرانی میں چلنے
والا ادارہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن آج پوری دنیا میں اسلام کی تبلیغ کا کام کررہاہے
۔اسلام کو پوری غیرمسلم دنیا میں پھیلتا دیکھ کر یہودی ان کے خلاف طرح طرح کی سازشیں کرنے لگے۔پھر 2021
میں بھارت حکومت نے ذاکر نایئک پر پابندی لگا دی۔کہ وہ بھارت سے اسلام کی تبلیغ
نہیں کر سکتے ۔ اور انہیں انڈیا سے کسی دوسرے ملک جانے پر مجبور کر دیا گیا۔
دنیا کے 5 سب سے مشہور عالموں کی لسٹ میں دوسرا
نام مولانا طارق جمیل کا آتا ہے۔ انہیں نہ
صرف پاکستا ن ، انڈیا بلکہ
پوری دنیا میں سب سے بڑا مقرر مانا جاتا ہے ۔رائل اسلامک سنٹر کے سروے کے
مطابق مولانا طارق جمیل کو دنیا کے 500 نامور مسلمانوں کی لسٹ میں شامل کیاجا چکا
ہے۔ ان کے پاکستان میں کئی سکول اور مدرسے
چلتے ہیں۔ جہاں ہزاروں طالب علم اسلامی علوم کے ساتھ جدید علوم سے بھی روشناس ہو رہے ہیں۔انہیں پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے صدارتی ایوارڈ پرائڈ
آف پرفارمنس سے بھی نوازا جا چکا ہے۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے طالب
علم رہے مولانا طارق جمیل دنیا کے سب سے
بڑے سکالر اور تبلیغی جماعت کا حصہ ہیں ۔آپ پاکستان میں ہی نہیں بلکہ
دنیا بھر میں تبلیغی جماعت کا سب
سے بڑا چہرہ مانے جاتے ہے۔ مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں ایم ، ٹی ،جے برانڈ کو لانچ کیا ہے جس سے ہونے حاصل ہونے والی
آمدنی کو اسکولوں، مدرسوں اور اسپتالوں پر
خرچ کیا جاتا ہے۔ مشہور بھارتی فلم سٹار عامر خان سے بھی مولانا طارق جمیل مل چکے
ہیں،اور انہیں دین اور اسلام کے متعلق اپنی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
دنیا کے 5 سب سے مشہور عالموں کی لسٹ میں تیسرا نام بلال فلپس کا آتا ہے۔ انہیں
کینڈا کا سب سے بڑا مسلم گرو مانا جاتا ہے۔ وہ دنیا کی مشہور انٹرنیشل
اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ہیں۔ مدینہ یونیورسٹی سے گریجویٹ رہے بلال فلپس
کو کئی ایورڈ سے نوازہ جاچکا ہے ۔بلال فلپس
پہلےایک عیسائی تھے جنہوں نے قرآن سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا تھا۔ بلال فلپس
نے نہ صرف اسلام قبول کیا بلکہ اسلامک موضوعات پر پی ایچ ڈی بی کی۔ وہ آج بھی دبئی
کی زمان یونیورسٹی میں لیکچرارہیں۔ جنگی محاذوں کے دوران سعودی عرب نے بلال فلپس
کو غیر مسلم فوجیوں تک اسلام اور دین کا
جو پیغام پہنچانے کا کام دیا اس کے نتیجے میں تین ہزار سے بھی زیادہ لوگوں نے اسلام قبول کیا ۔بلال فلپس کے بنائے گئے ڈیسکور
اسلام آرگنائزیشن کے تحت اب تک ہزاروں لوگ
اسلام قبول کر چکے ہیں۔ ان کی نگرانی میں چلنے والا دارالفتح پرنٹنگ پریس ہر سال
غیر مسلموں کے لیے سینکڑوں اسلامی کتابیں پبلش کرتا ہے۔ بلال فلپس مشہور اسلامک سکالر
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔
دنیا
کے 5 سب سے مشہور مسلمان عالموں کی لسٹ
میں چوتھا نام مولانا سعد کا آتا ہے۔ وہ دنیا کے سب سے بڑے اسلامی سکالر ،مقرر اور تبلیغی جماعت کے امیر ہیں۔ بزنس انسائیڈر کے
سروے کے مطابق تبلیغی جماعت میں جڑنے والے لوگوں کی تعداد سو کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔امریکا، روس، جاپان ،انڈونیشیا
، فرانس کےعلاوہ دنیا کے ہر شہر میں اس
ادارے کی شاخیں موجو د ہیں۔دنیا کے 200 سے
زائد ملکوں میں تبلیغی جماعت کے لوگ موجود
ہیں۔ ان کی تبلیغی جماعت کی بنیاد مولانا سعد کے پردادا مولانا الیاس نے 1926میں رکھی تھی۔ یہ بھارت کی ہی نہیں بلکہ دنیا کی پہلی غیر سیاسی اسلامی تبلیغی جماعت ہے، جس کا مقصد صرف اسلام کا پرچار کرنا اور دین کا کام کرنا ہے۔
مولانا سعد کی تبلیغی جماعت میں مختلف ملکوں کے
اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ لاکھوں
لوگ اس جماعت کا حصہ ہیں۔ دنیا بھر میں اسلام کے ماننے والوں کے لیے تبلیغی جماعت ہی اک ایسی جماعت ہے جو جب چاہے
جہاں چاہے کروڑوں لوگوں کو اکٹھا کر لے۔ بنگلہ دیش، پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک میں ہونے والے سالانہ اسلامی جلسے جلوسوں میں ہر سال کروڑوں لوگ جمع ہو جاتے ہیں۔
دنیا کے 5 سب سے مشہور مسلمان علموں کی لسٹ میں پانچواں نام مفتی تقی عثمانی کا آتا ہے۔آپ 2002 تک پاکستان کے چیف جسٹس بھی رہے ہیں۔ انہیں پاکستان کے تیسرے سب سے بڑے ایوارڈ نشان امتیاز
سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔مفتی تقی عثمانی
سعودی عرب کی مشہور انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی کے چانسلر بھی رہے ہیں۔ مفتی تقی عثمانی دنیا کے وہ اکیلے عالم ہیں جو 8 انٹرنیشنل بینکوں کے ساتھ مل کر اسلامک بینکنگ
پر کام کر رہے ہیں۔مولانا تقی عثمانی کو 2020 میں دنیا کے سب سے طاقتور مسلمان
ہونے کا خطاب بھی دیا جا چکا ہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ مفتی تقی عثمانی نے 1992 میں اسلامک اکنامکس سینٹر کی بنیاد رکھی۔ اور سودی
نظام سے پاک حلال بینکنگ سسٹم پیش کیا ۔جسے
آج نہ صرف دبئی ، سعودی عرب بلکہ بہت سے دیگر اسلامی ممالک میں نافذ کیا گیا ہے۔
انہیں جارڈن حکومت کی طرف سے کنگ عبداللہ جیسے عظیم ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
ان
سب کے علاوہ دنیا میں ایسے بہت سے مسلمان ہیں جنہوں نے اسلام کے لئے اپنا سب کچھ
قربان کر دیا۔مسلمان آج بھی ان علماؤں کو
بڑی ہی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اور اُن کا ادب واحترام کرتے ہیں۔ آپ کو کس
عالم نے سب سے زیادہ متا ثر کیا نیچے کمنٹ میں ضرور بتا یئے گا۔
دوستو امید کرتے ہیں کہ ہماری آج کی یہ کاوش آپ کو پسند آئی ہوگی اس حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار اس کو لائیک اور شیئر کرکے ضرور کیجئے گا ۔اور اپنی قیمتی آرا کمنٹ سیکشن میں ضرور دیں۔ آخر میں دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین ۔


0 تبصرے