Famous People Who Accepted Islam in 2022 | Top 6 non-Muslim People Convert To Islam

 

Famous People Who Accepted Islam in 2022 | Top 6 non-Muslim People Convert To Islam
Famous People Who Accepted Islam in 2022

بسم اللہ الرحمن الرحیم

کروڑ ہا درود وسلام نبی پاک ﷺکی ذات اقدس پر

شا جی انفو دیکھنے والے تمام دوست  احباب کو اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

دوستو کیسے ہو امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے اللہ آپ لوگوں کو ایسے ہی خوش رکھے۔

پیارے ناظرین کرام!اس میں کوئی شک نہیں کہ  اسلام دنیا کا کامل اور سچا مذہب  ہے ۔ پوری دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 2 عر ب سے بھی زیادہ ہے۔ لیکن ہر روز سینکڑوں لوگ ہدایت حاصل کرکے اسلام کے دائرے میں داخل ہوتے ہیں۔آج ہم آپ کو اسلام قبول کرنے والے دنیا کے مشہور اور نامی گرامی  لوگوں کے بارے میں بتائیں گے۔

تو شروع کر تے ہیں  اپنا اکاؤنٹ ڈاون ۔

نمبر1: ہنس راج ہنس:دوستو ہنس راج ہنس ایک بہت ہی فیمس سنگر ہیں۔ ان کا تعلق انڈیا سےہے۔اور یہ  9 اپریل 1962 کو پنجاب میں پیدا ہوئے تھے۔ یہ پنجابی فوک،صوفی  میوزک اور پنجابی پوپ وغیرہ گاتے تھے۔ویسے تو ہنس راج ایک ہندو تھے، لیکن انہیں قرآن پاک پڑھنے کا بہت شوق تھا اس  شوق کی بناء پر  انہوں نے قرآن اور  اسلام کا گہرائی سے مطالعہ شروع کر دیا تھا، اور آخرکار اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہوکر 20 فروری 2014 کویہ مذہب  اسلام میں ایک مسلمان کی حیثیت سے داخل ہو گئے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوری دنیا کو اپنے مسلمان ہونے کی خوشخبری سنائی تھی ،اور انہوں نے اپنا نام بدل کر محمد یوسف رکھ لیا تھا۔ صرف اتنا ہی  نہیں بلکہ اسلام قبول کرنے کے بعد محمد یوسف پاکستان بھی آئے تھے اور یہاں  ان کا بہت خوش دلی سے استقبال بھی کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ا نہوں نے  بہت گہرائی سے اسلام کا مطالعہ کیا ہے اور یہ پیار اور امن کا دین ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں  اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے اور یہ اس دین کو کبھی نہیں چھوڑیں گے ۔

نمبر2: ولیم کوٹ:دوستوولیم کوٹ کا تعلق آسٹریلیا سے ہے،اوریہ  بہت ہی فیمس ایم ایم اےفائیٹر ہیں۔ یہ 19جون1982 کو  پیدا ہوئے تھے اور ان کا تعلق ایک کرسچن فیملی سے  تھا۔ ویسے توولیم کی پوری فیملی کا دور دور تک  اسلام سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن اللہ تعالی نےولیم  کو اپنے دین کے لیے منتخب کر لیا تھا۔ 2020میں کرونا وائرس  کے دوران انھوں نے اسلام کا مطالعہ کرنا شروع کر دیا اور اسلام سے اتنے متاثر ہو گئے ہیں کہ  انہوں نے اپنا دین چھوڑ کر اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔16اپریل 2020 کو یہ مسلمان ہوگئے تھے اورانہوں نے  باقاعدہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی پور ی ویڈیو بھی  شیئر کی تھی۔ انہوں نے  اپنا نام خالد رکھ لیا تھا۔ اور ان کا کہناتھا کہ  دین اسلام کافی عرصے سے ان کے ذہن پر حاوی تھا، لیکن انہیں  اس کا مطالعہ کرنے کے لیے وقت ہی نہیں ملتا تھا۔تاہم کرونا کے دوران انہوں نے اسلام پر ریسرچ کی او ر انہیں  اپنا عقیدہ تلاش کرنے میں بہت مدد ملی۔ اور الحمدللہ اب یہ  اسلام کے سائے میں ہے۔

نمبر 3۔ انڈیو ٹیٹ۔دستواگر آپ انسٹا گرام یا ٹک ٹوک ریلز دیکھتے  ہیں، تو آپ سب نےانڈیو ٹیٹ کو ضرور دکھا ہو گا۔ان کا شمار دنیا کےہینڈ سم اور سمارٹ لوگوں میں ہوتاہے۔ویسے تو یہ کرسچن تھے، لیکن انڈیو  ہمیشہ یہ کہا کرتے تھے کہ اسلام ہی  دنیا کاسچا مذہب ہے۔  انہیں اپنی لوجکل سپیچز اور سچی باتوں کی وجہ سے انٹرنیٹ کے ہر  سوشل پلیٹ فارم سےبین  کر دیا گیا تھا۔ لیکن ان کی شہرت  میں کوئی کمی نہیں آئی تھی۔ چند ہفتوں پہلے انڈیو ٹیٹ دبئی  آگئے تھے اور انہوں نے اسلام قبول کرلیا،اب ان کانام ابو انڈیو ہے۔انہوں نے  اعلانیہ طور پر سب کو بتایا ہے کہ وہ دائرہ  اسلام میں داخل ہو چکے  ہیں۔ اب انڈیو دبئی کے اندر ہی رہے  ہیں اور اپنے مسلمان ہونے پر بہت خوش ہیں۔

نمبر 4: وِین پارنَل: دوستو جو شخص آپ  تو دیکھ رہے ہیں ان کا نام وِین ہے اور ان کا تعلق ساؤتھ  افریکا سے ہے۔یہ افریکا کے ایک بہت ہی  مشہور کرکٹ پلئیر ہیں ۔ انہیں اپنی  ٹیم کا  سب سے فاسٹ باؤلر مانا جاتا ہے۔ یہ 30 جولائی 1989  کو  ایز اے کرسچن  پیدا ہوئے تھے ۔2006 میں جب وِین پارنَل کی  عمر سترہ سال تھی تو یہ  افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن چکے تھے۔ انہوں نے جو ٹیم جوائن کی تھی اس میں ٹیم میں  2 مسلمان پلئر ہاشم آملہ اور عمران طاہر پہلے سے ہی موجود تھے۔وِین پارنَل کی ان کے ساتھ گہری دوستی  ہوگئی تھی اور آہستہ آہستہ یہ  اسلام میں دلچسپی لینا سٹارٹ ہو گئے تھے، انہوں نے اپنے پروفیشن کے ساتھ  ساتھ اسلام  کو بھی گہرائی سے اسٹڈی کرنا سٹارٹ کردیا تھا۔وِین پارنَل کو اسلام سے بہت زیادہ لگا ؤہوگیا اور آخرکار 30 جولائی 2011 کو انہوں نے باقاعدہ طور  اسلام قبول کر لیا تھا انہوں نے اپنا اسلامی نام ولید  رکھا تھا۔ اور اب اسی نام سے جانے جاتے ہیں۔

نمبر5: ٹیکو تلسانیا:دوستو اگر آپ انڈین موویز دیکھتے ہیں تو آپ نے اکثر اس فنی ایکٹر کو  ضرور دیکھا ہوگا۔ ان کا نام ٹیکو تلسانیا ہے اور یہ  ان گنت بالی وڈ فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ ویسے تو ان کا تعلق ایک ہندو فیملی سے ہے،لیکن  اسی سال کے شروع میں سوشل میڈیا پر  ایک  ویڈیو وائرل ہوئی تھی  جس میں ٹیکو ایک باعمل مسلمان کی طرح نظر آ رہے تھے ۔اس پوسٹ کو جس شخص نے شئیر کیا تھا اس کے مطابق انہوں نے  اسلام قبول کر لیا ہے، لیکن انہوں نے یہ بات  اعلانیہ  طور پر نہیں بتائی۔انڈین  میڈیا کے مطابق  یہ  پوسٹ جھوٹی ہے اور  انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا۔ لیکن حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اس ویڈیو کے وائر ل  ہونے کے بعد ٹیکو  کو  کسی نے نہیں دیکھا اور نہ ہی آج تک اِنہوں نے  اس خبر کو جھوٹا قرار دیا ہے۔اگر انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے تو اس سے زیادہ  خوش قسمت شخص  پوری بالی وڈ میں اور کوئی نہیں ہو سکتا۔

نمبر 6:مون ٹانہ لون:ناظرین گرامی یہ جو شخص آپ دیکھ رہے ہیں ان کا نام مون ٹانہ لون ہے۔مون ٹانہ 30 اکتوبر 1994 کو  آسٹریلیا میں پیدا ہوا تھا، ان کا پورا خاندان کیتھلک مذہب  سے تعلق رکھتا تھا ۔پچیس سال کی عمر میں مون ٹانہ نے  آسٹریلیا کی ردبی ٹیم میں حصہ لیا۔ اور  نیشنل پلیئر بن گئے۔پورے آسٹریلیا میں انہیں مونٹے کے نام سے جانا جاتا تھا ۔ویسے تو مونٹی ایک عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے تھے مگر انہیں اپنے مذہب سے بالکل بھی لگاؤ  نہیں تھا۔ یہ نہ تو زیادہ چرچ جاتے تھے  اور نہ ہی کسی  مذہبی تہوار میں شرکت کرتے تھے۔ اپریل  2020  میں جب یہ  اپنا پہلا ردبی میچ کھیلنے کے لئے گئے تو ان کی ملاقات ولیم کوٹ سے ہو گئی ۔ جنہیں اسلام قبول کیے ابھی کچھ ہی عر صہ ہوا تھا ۔ اور وہ ماہ رمضان کے روزے رکھ رہے تھے۔مونٹی ولیم سے بہت زیادہ متاثر ہوئے اور دونوں میں گہری دوستی ہوگئی۔ولیم جن کا  اسلامی نام خالد ہے انہیں  اسلام کے بارے میں نئی نئی باتیں  پتہ تھیں۔ جہاں سے مونٹی میں اسلام کا انٹرسٹ  پیدا ہونا شروع ہو گیا تھا انہوں نے قرآن پاک اور دوسری  اسلامی کتابوں کا مطالعہ کرنا شروع کر دیا تھا۔ آخر کار انہیں سمجھ آگئی ہے کہ دین اسلام ہی  سچا مذہب ہے اور انہوں نے 13 جولائی 2020 کو باقاعدہ طور پر اپنے مسلمان ہونے کا اقرار کرلیا۔مونٹی کا کہنا تھا کہ انہیں  شروع سے ہی  لگتا تھا کہ کیتھلک  مذہب ان کے لیے پر فیکٹ نہیں  ہے اور الحمد اللہ اب یہ پکے اور سچے مسلم ہیں۔

دوستو امید کرتے ہیں کہ ہماری آج کی یہ کاوش آپ کو  پسند آئی ہوگی اس حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار اس کو لائیک اور شیئر کرکے ضرور کیجئے گا ۔اس کے متعلق اپنی قیمتی آرا کمنٹ سیکشن میں ضرور دیں۔آخر میں دعا ہے کہ اللہ پاک  ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے