![]() |
| LIFE HACKS |
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کروڑ ہا درود وسلام
نبی پاک ﷺکی ذات اقدس پر
شا جی انفو دیکھنے والے
تمام دوست احباب کو اسلام علیکم ورحمتہ
اللہ وبرکاتہ
دوستو کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹریکڑکا پچھلا ٹائر اگلےٹائر سے بڑا کیوں ہوتا ہے۔اور
کیا آپ جانتے ہیں کہ کارکے
اوپر یہ انٹینا کیوں لگا ہوتا ہے۔اور کیا
آپنے کبھی یہ سوچا ہےکہ میڈیسنز والے کیپسولز ہمیشہ 2 رنگوں میں ہی کیوں بنائے
جاتے ہیں۔ اور یہ الیکٹر ک پلگ کے اند ر کٹس
کو کیوں لگایا جاتا ہے؟
پیارےدوستوآج تمام معلومات شئیر
کی جائے گی جو بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں
اور شایدآپ کو بھی معلوم نہ ہو۔
تو شروع کرتے ہیں اپنا
اکاؤنٹ ڈاون !دوستو کرکٹ میچ اک ایسا کھیل ہے۔ جو پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پور ی دنیا میں سب سے زیادہ پسند
کیا جاتا ہے ۔آپ سب جانتے ہیں کہ کرکٹ میں
ہمیشہ3 و کٹ کااستعمال کیا جاتا ہے، لیکن کیا آپ کو پتا ہے کرکٹ میں ہمیشہ 3 وکٹس
ہی کیوں لگائی جاتی ہیں۔ آپ یہ جان کر
حیران ہوں گے کہ جب یہ کھیل نیا نیا ایجاد ہو ا تھا تو اس وقت یہ وکٹس 3 نہیں بلکہ 2 ہو ا کرتی تھیں۔ ان کے اندر 6 انچ کا
فاصلہ ہوتا تھا۔اور جب بال ان وکٹوں کے اندر سے گزرتی تھی تو کھلاڑی کو آؤٹ مانا جاتا تھا، لیکن پروبلم یہ تھی کہ اس دور میں سلو
موشن کیمرہ نہیں تھا تو کئی دفعہ بال انتی
فاسٹ ہوتی تھی ، کہ ایمپائر کو نظر ہی
نہیں آتا تھا کہ بال ان وکٹس کے اندر سے
گزری ہے یا نہیں ۔ اس لیے ایمپائر آؤٹ
دینے کا فیصلہ نہیں کرپاتا تھا۔لہذا اس
چیز کو دیکھتے ہوئے 3 وکٹس کا استعمال کیا گیا تاکہ بال انہیں گرا دے او ر آؤٹ ہونےکا پتہ چل
سکے۔
دوستو اگرٹریکٹر ز کی بات جائے تو ان کا پچھلا ویل ان کے اگلے ویل سے بڑا
ہوتا ہے،لیکن کیا آپ کو پتہ ہے ٹریکٹر کو
اس طرح کیوں بنایا جاتا ہے۔ٹریکٹر کے پچھلے ویل کو اگلے ویل سے بڑا رکھنےکی خاص
ریزن ہوتی ہے،اصل میں ٹریکٹر کا استعمال کھیتوں
میں کیا جاتاہے ،جہاں بہت سی مٹی اورکیچڑ وغیر ہوتا ہے۔ اگر اس کے پچھلے ٹا ئر اگلے ٹائروں کی طرح چھوٹے ہوں تو یہ کیچڑ میں پھنس جائے گا۔ ٹریکٹرکے
پچھلے ٹائروں میں ٹریکشن کی وجہ سے یہ مٹی میں آسانی سے چلتا رہتا ہے اس
کے علاوہ یہ ٹائرپُلنگ کا کام اچھے طریقے سے کرتا ہے ۔ایک اور مزے کی بات یہ ہے کہ
ٹریکٹر کے پچھلے ٹائر میں ہوا کے ساتھ ساتھ پانی بھی بھرا جاتا ہے۔اب آپ سب سوچ رہے ہوں گے
کہ ان ویلوں میں پانی بھرنے کا کیا مقصد
ہے۔ اصل میں ٹریکٹر کے بیک ویلز میں پانی
اس لیے ڈالا جاتا ہے ،تاکہ وہ بھاری ہو جائیں اور کھیتوں میں کام کرتےیا بہت زیادہ
لوڈ لے جاتے وقت اچھی گرپ مل سکے ۔ ٹریکٹرز کو کیونکہ ہیوی کاموں کے لیے استعمال
کیا جاتاہے اس لیے پچھلے ویلز کا ہیوی ہونا ضروری ہے۔
دوستو آپ میں سے بہت سے
لوگوں نے کیپسول والی میڈیسن کا استعمال
ضرور کیا ہوگا، دنیا میں جتنے بھی کیپسول بنائے جاتے ہیں وہ ہمیشہ 2 کلرز میں ہوتے ہیں ۔لیکن کیا آپ کو پتا
ہے کہ کیپسولز کو ہمیشہ 2 رنگوں میں ہی
کیوں بنایا جاتا ہے ۔حالانکہ انہیں ایک
رنگ میں بنانا آسان ہوتا ہے،اور اس میں
خرچہ بھی کم آتاہے۔تو پھر کمپنیز ان کو 2
کلرز میں کیوں بناتی ہیں؟اس کے پیچھے ایک خاص ریزن ہوتی ہے۔اصل میں کیپسولز کے 2
الگ الگ حصے ہوتے ہیں ان میں سے ایک کنٹینر ہوتاہے جس کے اندر میڈیسن بھری جاتی ہے جبکہ دوسرا پارٹ ایک کیپ نما ہوتا ہے
جسے کنٹینر کے اوپر لگا کر بند کیا جاتا ہے۔ان دونوں کے رنگ الگ الگ اس لیے رکھے جاتے ہیں تاکہ فیکڑی میں کام کرنے
والے ورکرز کو ان دونوں میں فرق کرنے
میں آسانی ہو۔اور وہ آسانی سے کنٹینر والے حصے میں میڈیسن بھرسکیں اور کیپ کو پہچان سکیں۔اگر یہ ایک ہی
کلر کے ہوں گے تو ورکرز کنفیوز ہو جائیں گے۔ اور انہیں پتہ نہیں چلے گا کہ کس میں دوائی بھرنی ہے اور کون سا کیپ
ہے۔سو ان کلر ز کی مدد سے انہیں میڈیسن بنانے میں آسانی ہوتی ہے۔
دوستو آپ میں سے بہت سے لوگوں نےکار کے اندر اس طرح کا بٹن
ضرور دیکھا ہو گا،ویسے تو دنیا کی کئی
گاڑیاں ایسی ہیں جن میں یہ سوئچ موجود ہوتاہے،لیکن اس بٹن کی حقیقت سے بہت ہی کم
لوگ واقف ہیں۔اصل میں یہ بٹن گاڑی کے بیک
ونڈو سے فوگ او ر پانی وغیرہ کو صاف کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔آپ سوچ
رہے ہوں گےکہ سادہ سا بٹن دبانے سے کار کی
بیگ ونڈو کیسے کلین ہو سکتی ہے۔جس کار میں بھی یہ سوئچ ہوتا ہےاسکی بیک ونڈو پر اس طرح کی لائینز موجود ہوتی
ہیں۔اصل میں یہ لائینز دیکھنے میں پیپرز کی طرح لگتی ہیں مگر یہ پیپرز سے نہیں
میٹل سے بنی ہوتی ہیں۔جب آپ اس سوئچ کو آن کرتے ہیں تو یہ میٹل کی وائرز گرم ہو
جاتی ہیں تو بیک ونڈو سے فوگ او ر آئس وغیرہ کو پگھلا کر نیچے گر ا دیتی ہیں۔جس سے ونڈو صاف ہوجاتی
ہے۔اور ڈرائیور کو پیچھے دیکھنے میں آسانی ہوتی ہے۔
دوستو آپ سب نے اکژدیکھا ہو گاکہ بجلی کے بہت سے
پلگز ایسے ہوتے ہیں کہ جن کے اندر اس طرح کےکٹس بنے ہوئے ہوتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہےکہ ان کٹس کو کیوں بنایا
جاتاہے۔اصل میں اس طرح کے پلگز کو زیادہ
ترہائی ولٹیج الیکٹرونکس کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔اس کےعلاوہ یہ کٹس صرف اچھی
کوالٹی کے پلگز میں ہی نظر آتے ہیں۔اصل
میں ان کٹس کو بنانے کااک خاص مقصد ہوتاہے۔ دراصل ان ساکٹس کو بروکس
سے بنایا جاتاہے۔بروکس اک ایسا میٹل ہےجو گرم ہوکر پھیلتا ہے اس لیے ان پلگز میں یہ کٹس رکھے جاتے ہیں
تاکہ بروکس اگر استعمال کے دوران گرم ہوکرپھیلنا شروع ہو جائے تو وہ ان کٹس کے اندرفکس ہو جائےاور سوئچ کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔
دوستو اگر گھڑی کی بات کی
جائے تو آج کل تقریباً ہر انسان اس کا استعمال کرتا ہے۔ دنیا کی 98٪ لوگ ایسے ہیں
جو گھڑی کو لفٹ بازو میں پہنتے ہیں۔لیکن کیا آپ کو پتہ ہے ایک گھڑی کو ہمیشہ لفٹ ہینڈ میں ہی کیوں باندھا
جاتاہے۔جب کلائی پر گھڑی نئی نئی پہننا اسٹارٹ کی گئی تھی تو سب لوگ اسے رایئٹ
ہینڈ سایئڈ میں پہنتے تھے۔لیکن دنیاکے زیادہ تر لوگ ہر کام سیدھے ہاتھ سے کرتے ہیں تو رائٹ ہینڈڈ لوگوں کے لئے گھڑی پہن
کر کام کرنا بہت ہی مشکل ہو جاتا تھا ۔ آج بھی آپ سیدھے ہاتھ میں گھڑی پہنیں گےتو کوئی بھی کام صحیح طریقے سے
نہیں ہو پائے گا ، اس لیے گھڑیوں کو بائیں ہاتھ میں پہننا شروع کردیا گیا۔ اور آج
بھی جو لوگ سیدھے ہاتھ میں گھڑی پہنتے ہیں
وہ صرف دنیا سے الگ لگنے کے لیے اور شو آف
کے لئے ایسا کرتے ہیں، ورنہ عام طور پر تو گھڑی
لفٹ سایئڈ میں ہی پہنی جاتی ہے۔
دوستو ایلفی
اک ایسی چیز ہے جس کا استعمال ہر گھر میں ہی ہوتا ہے۔ اسے پلاسٹک، ربڑ،اور دیگر
بہت سی ایسی چیزوں کو جوڑنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ
ایلفی کو اصل میں کس کام لیے بنایا گیا ہے۔آپ یہ سن کر حیران رہ جائیں گے کہ ایلفی
پلاسٹک وغیرہ کو نہیں بلکہ انسانی عضاء کو جوڑنے کے لیے ایجاد کی گئی تھی۔اصل میں ایلفی
جنگوں کے دوران استعمال ہونے والے فرسٹ ایڈ باکس میں رکھی جاتی تھی۔جب کوئی سولجر
جنگ میں زخمی ہو جاتا تھا تو اس کے زخم کے
اوپر ایلفی ڈال دی جاتی تھی،ایلفی نہ صرف اس کے زخم سے خون کو روکتی تھی بلکہ ایلفی لگنے کے بعدزخم کے اندر پانی ،مٹی
اور پسینہ وغیرہ نہیں جاتاتھا جس سے
انفکیشن بھی نہیں ہوتا تھا۔لیکن بعد میں
اسے دوسرے کاموں کے لیے بھی استعمال کیے
جانے لگا۔
دوستو امید کرتے ہیں کہ ہماری آج کی یہ کاوچ آپ کو پسند آئی ہوگی ۔اس حوالے سے اپنی قیمتی آرا کمنٹ سیکشن میں ضرور دیں۔آخر میں دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ثم آمین ۔


0 تبصرے