Top 10 Famous Muslims Who Left Islam for Money and Fame. People Who are Ex-Muslims In Urdu Hindi

 

Top 10 Famous Muslims Who Left Islam for Money and Fame. People Who are Ex-Muslims In Urdu Hindi
10 Famous Muslims Who Left Islam for Money

بسم اللہ الرحمن الرحیم

کروڑ ہا درود وسلام نبی پاک ﷺکی ذات اقدس پر

شا جی انفو دیکھنے والے تمام دوست  احباب کو اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

دوستو کیسے ہو امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے اللہ آپ لوگوں کو ایسے ہی خوش رکھے۔

 دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہونے کے ساتھ ساتھ اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔آج دنیا میں سب سے زیادہ لوگ اپنے مذہب کے طور پر اسلام کو ہی پسند کر رہے ہیں۔ مگر اس کے باوجود دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے نہ صرف پیسوں اور سستی شہرت کے لیے اپنا ایمان بیچ دیا بلکہ مسلمان سے کافر بن گئے۔آج کی  ہم دس ایسے ہی بدقسمت لوگوں کا ذکر کریں گے جنہوں نے اسلام کو چھوڑ کر کافر بننا پسند کیا۔


click and watch video

نمبر 1 :نرگس دت۔ بالی ووڈ اداکار سنجے دت جس کے نام اور شہرت سے بچہ بچہ واقف ہے۔ ان کی والدہ نرگس دت کا شمار اپنے دور کی سب سے بہترین اور مشہور اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔ وہ ایک مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں جن کو اپنے ساتھ کام کرنے والے ایک ہندو اداکار سنیل دت سے پیار ہو گیا ۔کہا جاتا ہے کہ ایک بار فلم سیٹ پر آگ لگ گئی اور سنیل دت نے اپنی جان پر کھیل کر نرگس دت کو آگ سے بچایا تھا یہی واقعہ ان دونوں کی شادی کا سبب بنا۔شادی کے بعد نرگس دت نے نہ صرف  اپنا مذہب اسلام کو چھوڑ دیا بلکہ اپنا نام تبدیل کرکے نِرملہ دت رکھ لیا ۔

 نمبر2:  شمس پہلوی۔ شمس پہلوی ایران کے آخری بادشاہ محمد رضا کی بڑی بہن تھیں۔ جنہوں نے اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ مل کر ایران میں حجاب اور نقاب کے خلاف تحریک چلائی۔ وہ مغربی سوسائٹی سے کافی امپریس تھیں اور ایران میں بھی ویسا ہی ماحول بنانے کے لئے کوشاں تھی۔ شمس پہلوی نے سال 1940 میں اپنے خاوند اور بچوں سمیت  اسلام کو چھوڑ کر عیسائیت مذہب کو اپنا لیا۔

 نمبر3 :پروین بوبی ۔1970  سے   1980 کے دوران بالی وڈ میں صرف ایک ہی اداکار کا ڈنکا بجتا تھا جن کا نام پروین بوبی تھا۔ وہ فلموں میں شوٹ کروائےاپنے فحش اور بولڈ سین کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی تھیں۔ پروین بوبی کا تعلق ایک انتہائی شریف پشتون قبیلے سے تھا۔ ان کے والد کا نام ولید محمد خان تھا مگر پروین بوبی نے دولت اور شہرت کی لالچ میں دین اور عزت کی کوئی پرواہ نہیں کی، پہلے تو یہ ایک ہندو بھگت بن گئ لیکن بعد میں انہوں نے ہندو مت  کو بھی چھوڑ کر عیسائیت کو اپنالیا۔ جنوری 2005 کے دوران پروین بوبی اپنے ہی فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

نمبر 4 :تسلیمہ نسرین ۔تسلیمہ نسرین 1962 کے دوران مشرقی پاکستان میں پیدا ہوئیں جسے  بنگلہ دیش کہا جاتا ہے۔ اور آپ بنگلہ دیش کی ایک مشہور مصنف بھی ہیں۔ ان کا تعلق بھی ایک مسلمان گھرانے سے ہی تھا لیکن پھر اچانک یہ اسلام کو چھوڑ کر لادین ہو گئیں۔ اس کے بعد انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کتابیں لکھنا شروع کر دیں۔ تاہم دنیا کے کئی ممالک میں آج ان کی کتابیں بین ہیں اور بنگلہ دیش حکومت نے ان کو اپنی ریاست سے جلاوطن کر رکھا ہے۔ تاہم اب یہ ہندوستان میں قیام پذیر ہے اور وہیں پر رہ کر اسلام کے خلاف زہر اگلتی ہیں ۔

 نمبر 5: فاطمہ ثناء شیخ۔بھارتی فلم دنگل سے شہرت پانے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ۔ان کی والدہ ایک کشمیری مسلمان ہیں جبکہ ان کے والد ایک کشمیری ہندو ہیں۔نہ صرف فاطمہ کا نام مسلمانوں جیسا رکھا گیا بلکہ وہ بچپن سے ہی دین اسلام کے کافی قریب تھیں۔ لیکن کچھ عرصہ قبل فاطمہ نے یہ اعلان کر دیا کہ اِنہیں نہ مسلمان کہا جائے اور نہ ہی ہندو، کیونکہ  انکا دونوں میں سے ہی  کسی مذہب میں کوئی انٹرسٹ نہیں۔

نمبر6 :زین ملک ۔دور حاضر کے ایک مشہور ترین سنگر زین ملک جن کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ وہ ایک پاکستانی مسلمان یاسر ملک کے بیٹے ہیں۔ یاسر ملک نے ایک برطانوی خاتون سے شادی کی جس کے نتیجے میں زین ملک کے ساتھ ان کی دو بہنیں بھی پیدا ہوئیں۔زین ملک کی پرورش ایک عام مسلمان کی طرح ہوئی انھوں نے نہ صرف قرآن  مجید کی تعلیم حاصل کی بلکہ یہ نماز پڑھنے مسجد میں بھی جایا کرتے تھے۔ تاہم کچھ عرصہ قبل  ایک برطانوی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے زین ملک نے  بتایاکہ اب وہ مسلمان نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ زین  ملک ایک امریکی ماڈل گی گی  حدید کے ساتھ چھ سال تک بغیر شادی کے بھی رہ چکے ہیں اور ان سے ان کے ہاں ایک بیٹی بھی پیدا ہو چکی ہے۔ تاہم اب زین  ملک خود کو ایک ایتھیسٹ  قرار دیتے ہیں جو کہ خدا کے وجود پر یقین نہیں رکھتے۔

 نمبر7: تلکارتنے دلشان ۔سری لنکا کے سابق کپتان تلکارتنے دلشان سے کون واقف نہیں آپ کرکٹ کی دنیا کا ایک جانا پہچانا نام ہیں۔ 1976 میں پیدا ہونے والے دلشان کے والد تو ایک پکے اور سچے مسلمان تھے جبکہ ان کی والدہ بدھ مت کی پیروکارتھیں۔دلشان کی پرورش ایک مسلمان کے طور پر کی گئی انہوں نے نہ صرف قرآن مجید کی تعلیم حاصل کی بلکہ وہ اپنی قریبی مسجد میں عبادت کی غرض سے بھی جایا کر تے تھے۔ ان کا حقیقی نام بھی پہلے طو ان محمد دلشان تھا اور ان کو شروع سے ہی کرکٹ میں کافی دلچسپی تھی۔سولہ سال کی عمر میں ایک پریکٹس میچ کے دوران انہوں نے اپنے کوچ کی بات مان کر دین اسلام کو چھوڑ کر بدھ مت کو اختیار کرلیا جو کہ سری  لنکا کا سرکاری مذہب ہے۔

 نمبر8 :جاوید اختر ۔بولی وڈ کے مشہور اداکار فرحان اختر اور زویا اختر کے والد جاوید اختر ایک مشہور شاعر اور کالم نگار ہیں۔78 سالہ جاوید اختر کا تعلق انڈیا سے ہے ان کے والد جانثار اختر بھی ایک مشہور شاعر تھے۔ جبکہ ان کے دادا کا شمار برصغیر کے مشہور علمائے دین میں ہوتا ہے ۔البتہ جاوید اختر شہرت کے معاملے میں اپنے آباؤ اجداد کو کافی پیچھے چھوڑ چکے ہیں، اور ان کی شاعری پوری دنیا میں اپنا ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ جاوید اختر کا نام بھلے ہی مسلمانوں جیسا ہو لیکن اب وہ دین اسلام پر قائم نہیں بلکہ اب وہ ایتھیسٹ جیسے مذہب پر قائم ہیں یعنی اب ان کے مطابق اس کائنات میں کوئی خدا موجود نہیں۔نعوذبااللہ

نمبر 9 : انور شیخ۔ پاکستان کے حاجی انور شیخ کا شمار بھی ان بد نصیبوں میں ہوتا ہے جو کہ اسلام کو چھوڑ کر کافر بن گئے۔ انور شیخ یکم جون 1928 کو پاکستان کے شہر گجرات میں حج کے دن ایک کشمیری مسلمان کے گھر پیدا ہوئے ۔یہی وجہ ہے کہ ان کے والدین نے ان کا نام حاجی انور شیخ رکھا تھا ۔مگر انور شیخ نے نہ صرف پیسوں کے لالچ میں برطانیہ جانا پسند کیا بلکہ وہاں پر ایک گوری سے شادی کی اور اسلام کو چھوڑ دیا ۔بعد میں انہوں نے اپنا نام انور شیخ سے تبدیل کرکے انی رودھ  گیان شِکا رکھ لیا اور اسلام مخالف مضامین  لکھنا شروع کردیئے۔

نمبر10:  باراک حسین اوباما ۔امریکہ کے صدر رہے بارک حسین اوباما ئئایک سروے کے مطابق امریکہ کے 20 فیصد عوام یہ مانتی ہے کہ سابق صدر باراک حسین اوباما کرسچن نہیں بلکہ مسلمان ہیں۔ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ باراک اوباما کے آباؤ اجداد مسلمان تھے ۔اوباما کے والد باراک اوباما سینئر کا تعلق کینیا کی ایک مسلم فیملی سے تھا ،تاہم براک اوباما نے اسلام کو چھوڑ کر کرسچن بننے کو پسند کیا۔ مارچ 2021 میں باراک اوباما کی دادی کی وفات پر ان کو نماز جنازہ کے بعد ان کے بیٹے باراک اوباما سینئر کے ساتھ دفن کیا گیا۔

دوستو امید کرتے ہیں کہ ہماری آج کی یہ کاوش آپ کو  پسند آئی ہوگی اس حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار اس  کو لائیک اور شیئر کرکے ضرور کیجئے گا ۔اوراس کےاپنی قیمتی آرا کمنٹ سیکشن میں ضرور دیں۔آخر میں دعا ہے کہ اللہ پاک  ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے