Top Strongest People In The World | World's Strongest Man In 2023

Top Strongest People In The World | World's Strongest Man In 2023
World's Strongest Man In 2023

ہیلو دوستو کیسے ہو امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے ۔

دوستو آپ نے کبھی نہ کبھی ایسے شکتی شالی اور طاقت ور لوگوں کو ضرور دیکھا ہو گا  جن کی لاجواب  طاقت کو دیکھ کر ایک دفعہ تو ایسا ضرور لگا ہوگا کہ یہ انسان نہیں بلکہ کوئی اور ہی مخلوق ہے۔کیا آپ نے کبھی ایسے شخص کے بارے میں سناہے، جس کے اندر اتنی طاقت ہے وہ ایک بڑے ہوائی جہاز کو  کھینچ سکتا ہے ۔اور  کیاآپ نے ایک ایسے آدمی کے بارے میں بھی  سنا ہے جن کی طاقت دیکھنے کے بعد آپ حیران ہو جاؤ گے۔ آج کی اس ویڈیو میں ہم آپ کو دنیا کے کچھ ایسے سٹرونگسٹ  لوگوں کے بارے میں بتائیں گے۔جن کے بارے میں آپ نے پہلے کبھی نہیں سنا ہوگا۔ تو شروع  کرتے ہیں اپنا  آج کا کاؤنٹ ڈاؤن۔

دنیا کے پاور فل اور شکتی شالی  لوگوں میں سب سے پہلے ہےلیری ویلز۔لیری ویلز آرم  ریسلنگ کے کئی بار  چیمپیئن رہ پہنچ چکے ہیں۔ اور آرم ریسلنگ ویسٹرن کنٹری میں کتنی فیمس ہے اس کے بارے میں  تو  آپ کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہی میں سے ایک ہےلیری ویلز۔جن کے اندر اتنی طاقت ہے کہ وہ اپنے ایک ہاتھ سے ایک گاڑی کو بڑی آسانی سے کھنچ  سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ اس ویڈیو میں  دیکھ رہے ہیں۔یہ ایک ہاتھ سے ہی  گاڑی کھنچ  لیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ گاڑی کے اوپر بیٹھے لوگوں کا وزن بھی  اس کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا۔

اس کےآگے ہم بات کریں گے   دنیا کے اک ایسے سٹرونگسٹ آدمی کے بارے میں جن کی طاقت کا اندازہ آپ انہیں دیکھ کر بالکل بھی نہیں لگا سکتے ہیں کہ  وہ گھوڑے کو اپنے کندھوں پر رکھ کر کچھ اس طرح سے لے کر چلے جاتے ہیں، اور اس گھوڑے کو دیکھنے کے بعد آپ یہ مت سمجھ لینا کہ اس  گھوڑے میں کم وزن ہوگا۔ویسے آپ کے اندازے کے مطابق اس گھوڑے کا کتنا وزن ہوگا۔جی ہاں اس گھوڑے کاوزن  ہے 450 کلوگرام ۔ جِسےالیکس اپنے  کندھوں پر رکھ کر آرام سے لے جا رہے ہیں۔

 نیکسٹ ہےمائیکل سیولیا کو۔دوستو یہ ویٹ لفٹنگ کرنے کے بادشاہ ہیں جو اپنے  ہاتھوں سے کئی سو  کلو وزن اٹھا سکتے ہیں ۔ابھی  یہ جواس راڈ  سے وزن اٹھارہے ہیں،اس راڈ کے دونوں سائیڈ اتنازیادہ ویٹ ہے کہ یہ بیچ میں ہی دوہری ہوتی نظر آ رہی ہے۔اور انہی کی لائف کے کچھ مناظر ایسے بھی ہیں  کہ جس وقت یہ ویٹ لفٹنگ  کر رہے تھے اسی وقت  وزن بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے  ان  کی ناک سے خون  بہنے لگا۔ایسے ہی دنیا میں اور بھی  بہت سارے لوگ ہیں جو کہ  اپنی طاقت کا مظاہرہ  لوگوں کے سامنے کر کے دکھاتے ہیں۔

آگے ہم بات کریں گے ایسے شکتی شالی آدمی کے بارے میں جو اپنی چھاتی پر ایک مضبوط  لوہے کی چین پہن لیتا ہے۔ اس کے بعد جب یہ اپنی چھاتی کو  زور سے پھیلاتا ہے ،تو   پھر چین کے ٹکرے ٹکرے ہو جاتے ہیں۔

آپ نے ہاٹ واٹر بوتل کا نام تو سنا ہی ہو گاجس میں پانی کو گرم کرکے ہم سکائی  کرتے ہیں۔ اس کی ربڑ کتنی موٹی ہوتی ہے یہ تو آپ بخوبی جانتے ہوں گے۔اس بوتل کو بھی یہ شخص  بڑی آسانی سے اپنے منہ سے ہوا بھر کر پھاڑ دیتا ہے۔

ایک نارمل آدمی اپنی انگلیوں کو کتنا بھی مضبوط کر لے وہ پھر بھی اپنی انگلی سے   کوکونٹ میں سوراخ کبھی بھی نہیں کر سکےگا۔لیکن آپ کو ویڈیو میں نظر آنے وا لا یہ آدمی اپنی ایک ہی انگلی سے سارے کے سارے کو کونٹ میں پلک جھپکتے ہی چھید  کر دیتا ہے ۔اب اس  شخص کی انگلی کتنی مضبوط ہو اس بات کا اندازہ تو آپ خود لگا سکتے ہیں ۔

آگے  ہم بات کریں گے دنیا کے ایک ایسے  سٹرونگسٹ شخص  کی جو  اپنی طاقت سے انیٹ ،پتھر، سبھی چیزوں کو بڑی ہی آسانی سے  توڑتا چلا جاتاہے۔اور اپنی گردن کےنیچے دبا کر ایک ایپل کو بھی توڑ سکتا ہے۔دوستو اک لوہے کے پائپ کو ٹیڑھا کرنا کتنا مشکل ہو گا۔مگر یہ آدمی اپنی ایک ہی کک سے لوہے کے پائپ کو مڑوڑ کر رکھ دیتا ہے۔

دوستو  آپ نے انٹرنیٹ پر ہائی ایس  پنچھ کی ویڈیو تو کبھی نہ کبھی ضرور دیکھی ہو گی ۔ ایسی ویڈیوز  دیکھنے میں ایسا لگتا ہے جیسے یہ نقلی ہوں  مطلب اتنے فاسٹ پنچھ  تو کوئی ماربھی نہیں سکتا۔مگر ایسی  ویڈیوزریل ہوتی ہیں۔ ان کے ہاتھوں میں اتنی طاقت ہوتی ہیں کہ یہ اپنی اسپیڈ سے ہی کسی بھی انیٹ یا پتھر کو توڑ دیتے ہیں۔

 نیکسٹ ہے ایڈی ہیل ۔ایڈی ہیل کو دنیا کا سب سےطاقت ور شخص مانا جاتا ہے۔اس کے اندر اتنی طاقت ہے کہ یہ ایک بڑے ہوائی جہاز کو کھنچ سکتاہے۔جیسا کہ آ پ ابھی اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ انہوں نے اپنی کمر میں پیچھے پیلان میں  بندے ہوئے رسے کو ڈالا ہوا ہے۔اور یہ سامنے سے ایک موٹے سے رسے کو پکڑ کر بڑے جہاز کو کھنچتے ہوئے لے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ یہ بھاری سے بھاری ویٹ کو بھی بڑی آسانی سے  اٹھا سکتے ہیں اور اسے ایک جگہ سے لے جا کر دوسری جگہ پر بھی رکھ سکتے ہیں۔

اب گائیز  اس بندے کو ہی  دیکھ لیجیے  جو کہ اتنا زیادہ سٹرونگ ہےکہ  اتنے بھاری وزن  کو اپنے کندھے پر رکھ کر اٹھا لیتا ہے ۔دوستو آپ  اپنے کندھوں پر کتنے کلو وزن اُٹھا سکتے ہو کمنٹ کر کے ضرور بتائیے گا۔

آگے ہے  اک ایسا شخص جو کسی کو بھی تھپڑ مارے تو اگلے بندے کا یہ تو جبڑا ٹوٹ جائے گا یا پھر وہ بےہوش ہو جائے گا۔ جب یہ ایک تربوز  پر اپنا ہاتھ مارتے ہیں  تو کیسے اس تربوز کے ٹکرے ٹکرے ہو جاتے ہیں۔ دوستو آپ نے اس پنچھگ گیم کے بارے میں تو ضرور سنا ہوگا۔جس میں اگر ہم اس بال پر ایک پنچھ مارتے ہیں تو  اس کے بعد یہ مشین آپ کو بتا دیتی ہے کہ آپ کے پنچھ میں کتنی طاقت ہے۔ایسے ہی  جب  اسی مشین میں یہ بندہ   پنچھ مارتا ہے تو  یہ مشین کام کرنا ہی چھوڑ دیتی ہے۔کیونکہ اس کا پنچھ زیادہ تیز ہونے کی وجہ سے مشین  میں کچھ ایرر آ جاتا ہے۔

آپ جب بھی کبھی جم جاتے ہوں گے  تو اپنے حساب سےہی اپنا ویٹ چوز کرتے ہوں گے ۔جتنا بھی آپ اُٹھا سکتے ہیں صرف اتنا  ہی ویٹ اٹھا تےہوں گے۔لیکن اس بندے کو ہی دیکھ لیجیےجو کہ اپنی ٹانگوں کی ایکسرسائزکے لیے کتنا زیادہ ویٹ اُٹھا رہاہے۔اب جم میں اس سے زیادہ  وزن شائد کوئی بھی نہیں اٹھا سکتاہے۔

دوستو اک مونک کتنا سیدھا سادہ اور  کتنا سانئلنٹ ہوتاہے۔یہ دیکھ کر آپ اس کی  طاقت کا اندازہ بالکل بھی نہیں لگا سکتے۔لیکن ایک مونک  میں اتنی طاقت ہوتی ہے اگر یہ اپنا ایک پنچھ پیڑ میں مار دے تو پیڑ کا وہ حصہ ہی ٹوٹ جائے گا ۔ ایسے ہی آپ  اسی  ویڈیو کو دیکھ لیجئے اس میں ایک مونک  کے سر پر  سلیب کے دو ٹکڑے  رکھے ہوتے ہیں اور اس کے اوپر ہتھوڑا مار کر ان دونوں  ٹکروں کو ہی توڑ دیا جاتا ہے پھر بھی اس  مونک کے سر پر ہتھوڑے کا کوئی اثر نہیں ہوتاہے۔

گائیز ایک انڈا  کتنا سنسیٹیو او ر نازک ہوتاہے اس کا تو ہم سبھی لوگوں کو پتہ ہی ہے۔اگر ایگ  زمین پرگرے  تو وہ فورًا ہی ٹوٹ جائے گا۔لیکن دنیا میں بہت سارے ایسے لوگ بھی موجود ہیں ۔جو اپنے ہاتھ میں انڈے کو پکڑ کر  انیٹوں کو کچھ اس طرح سے توڑ سکتے ہیں۔او ر انتی  مضبوط اینٹیں توڑنے کے بعد بھی ان کے ہاتھ سے وہ انڈا نہیں ٹوٹتا۔ 

نکسٹ ہے بکڑ ویوز ۔یہ آدمی مار شل آرٹ میں  انتا زیادہ سٹرونگ ہے ۔کہ یہ اپنی کہنی سے کنکریٹ  کے بلاک کو بڑی ہی آسانی سے  توڑ سکتا ہے۔اسکے علاوہ دنیا میں اور بہت سے ایسے سٹروگسٹ لوگ ہیں جن کی طاقت اور شکتی شالی جسموں کو دیکھ کر  آپ حیران رہ جائیں گے

دوستو امید کرتے ہیں کہ ہماری آج کی یہ کاوش آپ کو  پسند آئی ہوگی اس  حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار اس کو لائیک اور شیئر کرکے ضرور کیجئے گا ۔ اپنی قیمتی آرا کمنٹ سیکشن میں ضرور دیں


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے