Latest Footage of catastrophic 7.8 earthquakes in Turkey | Moment buildings collapse quake hit

 

Latest Footage of catastrophic 7.8 earthquakes in Turkey | Moment buildings collapse quake hit
Latest Footage of catastrophic 7.8 earthquakes in Turkey

ہیلو دوستو کیسے ہو امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے ۔

شاہ جی انفو سٹوری میں آپ سب دوستو ںکو خوش آمدید!

ترکی میں زلزلے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سی  درد ناک  اور دل دہلا دینے والی ویڈیو زسامنے آرہی ہیں۔ کہیں عمارتیں زمین بوس ہو رہی ہیں ، تو کہیں ملبے میں پھنسے افراد کو مدد کے لئے پکارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جہاں انسان  اس خوف ناک زلزلے سے متاثر ہوئے وہیں۔وہاں اربوں ڈالر کا ناقابل تلافی نقصان بھی  ہوا ہے۔

آج ہم آپ کو  ترکی میں آئے خوف ناک  زلزلے کے بارے میں بتائیں گے

دوستو ترکی اورشام میں اس خوفناک زلزلے نےسرحد کے دونوں جانب تباہی  مچا دی اور ہر طرف ملبے کے ڈھیر نظر آ رہے ہیں۔اس قدرتی آفت میں کم از کم 3,500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اور امدادی کارکن ملبے کے نیچے سے زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

6 فروری  2023 کو پیر کی صبح 4 بجے کے قریب اس صدی میں آنے والے سب سے بڑے زلزلوں میں سے یہ ایک بڑ ا  زلزلہ  ہے۔جس نے سوئے ہوئے لوگوں کو اپنے بستروں سےاُٹھنے اور باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔لبنان اور اسرائیل تک اس زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

صرف ترکی میں ہی  کم از کم دو ہزار چارسو زائدہلاکتیں، لاتعداد زخمی اور کم از کم پانچ ہزار چھ سو زائدعمارتیں گرنے سے تباہ ہو چکی ہیں۔ پڑوسی ملک شام میں کم از کم 1,200سے  زیادہ  ہلاکتیں ہوئی ہیں۔شام میں  حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں 656 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جبکہ باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں 480 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

دن بھر کئی آفٹر شاکس آتے  رہے، جن میں  7.5 کی شدت کاسب سے بڑا اور سب سے خطرناک  زلزلہ تھا۔جو کہ  پہلے زلزلے کے تقریباً 95 کلومیٹردورتقریباً نو گھنٹے بعدتھا۔

ترکی کے سوشل نیٹ ورکس پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ کس طرح  امداد کے منتظر ہیں۔ پورا دن گرنے والی عمارتوں کو آپ دیکھ سکتے ہیں۔جن میں ہزاروں گھر بھی  زمین بوس ہو گئے۔بہت سے ممالک نےترکی اور شام کے متاثرہ علاقوں  میں امدادی کارکنوں کو تعینات کیا ہے جو کہ ملبے تلے لوگوں کو نکالنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں اور  پھنسے ہوئے افراد  کو تلاش کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اس زلزلے جیسی قدرتی آفت کو ہونے والی  طوفانی بارش نے مزید مشکل بنا دیا ہے۔ان مشکل حالات میں لوگ  فٹ پاتھ  اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Latest Footage of catastrophic 7.8 earthquakes in Turkey | Moment buildings collapse quake hit
7.8 earthquakes in Turkey

پیر کو ترکی میں آنے والا زلزلہ ملک میں ہونے والی  سب سے بڑی تباہی سمجھا جاتا ہے۔ چونکہ 1939 میں اسی طرح کے زلزلے نے تیس ہزار افراد کو لقمہ اجل بنایا۔ اسطرح کے 5 سے بھی کم زلزلےاوسطاً ہر سال  کرہ ارض پر آتے ہیں جو کہ  انتہائی غیر معمولی تباہی کا سبب  بنتے ہیں۔ ترکی نے پچھلے 25 سالوں میں 7.0 یا اس سے زیادہ شدت کے 7 زلزلے دیکھے ہیں۔ لیکن 6 فروری  2023  کا دن  ترکی کے لیے سب سے زیادہ قیامت خیز  اور شدید تھا۔ اس  آنے والی قدرتی آفت نے فعال علاقوں  کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔یہ زلزلہ  پچھلے آنے والے سابقہ زلزلوں بڑا ہے۔

شام اور اس کے پڑوسی ممالک میں طبی امدادی گروپس  کو  ان ہونے والے  نقصان اور ہسپتالوں کے لیے امداد کرنے کی  کوششوں میں رکاوٹ آئے گی۔ جنہیں زلزلے سے شدید نقصان پہنچا تھا۔

سڑکوں پر ہر جگہ  ملبہ ،کچرا، سلاخیں پھیلی ہوئی ہیں۔ اور تمام ڈھانچوں کو بھاری مشینری کےذریعے صاف کیا جا رہا ہے۔عمارتیں گرنے سے لاکھوں مالیت کی کاریں اور دیگر مشینری  کوبھی ملبے تلے  کچل دیا گیا ہے۔روڈ  تباہ ہو گئے  ا ن میں بڑی بڑی داڑیں پڑ گئیں جس میں کاروں کو  گرا ہوا صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

آفت زدہ علاقوں  میں موسم سرما کے طوفان کی وجہ سے بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔اس سردی اوربارش نے سیکڑوں بلکہ  ہزاروں افراد کو متاثر کیا ہے  ۔

سڑکیں متاثر ہونے سے  کھانے پینے کی اشیاء اور زندگی کی دیگر ضروریات لوگوں کےخاندانوں اور بچوں کی دیکھ بھال پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ہم اب بخوبی جانتے ہیں  کہ کوئی بھی  فصل اور اس علاقے میں اگنے والی باقی تمام چیزیں بھی بہت زیادہ متاثرہوں گی۔ اس قدرتی آفت کے اثرات ہفتوں اور مہینوں نہیں بلکہ سالوں  تک اس علاقے پر اثر انداز ہوں گے۔

شام میں لوگ  زلزلے سے ہونے والے نقصانات کے ساتھ ساتھ ہیضے کی وباء کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس ہفتے کے آخر میں  سخت سردی کے ساتھ ساتھ  کافی مقدار میں بارش اور برف باری کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ شمال مغربی شام سے تعلق رکھنے والے عینی شاہدین کےمطابق زلزلے کے نتیجے میں تمام خاندانوں، مرنے والوں اور بچ جانے والوں کو سخت سردی میں سڑکوں پر سوتے ہوئے چھوڑ دیا گیاہے۔

اگرچہ پیرامیڈیکل سٹاف  اورریسکیو ادارے امدادی کاروائیوں میں مصروف  ہیں۔مگر  ابھی ان کو سنبھالنے کےلیے بہت کچھ چاہیے۔ اور وہ اس سب کا انتظام کرنے سے قاصر ہیں۔

بہت سے برادر اسلامی ممالک سمیت دیگر ملکوں نے امدادکرنے میں  بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔جن میں ضروریات زندگی کی ہر چیز شامل ہے۔ اللہ پاک سے دعا ہے   کہ اللہ پاک ہمارے تمام آفت زدہ مسلمان بہن بھائیوں کو خواہ وہ دنیاکے کسی بھی کونے میں ہوں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔  اور اپناخاص فضل و کرم کرے۔آمین۔

امید کرتے ہیں کہ ہماری آج کی یہ کاوش آپ کو  پسند آئی ہوگی اس  حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار اس کو لائیک اور شیئر کرکے ضرور کیجئے گا ۔اور  اپنی قیمتی آرا کمنٹ سیکشن میں ضرور دیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے