World Biggest Agriculture Machines | Most Advanced Agricultural Machines In 2023

World Biggest Agriculture Machines | Most Advanced Agricultural Machines In 2023
World Biggest Agriculture Machines

ہیلو دوستو کیسے ہو امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے ۔

دوستو آج   ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں زراعت میں استعمال ہونے والی اایسی  زبردست مشینوں کے بارے میں۔ جن کے کام اور پاور  کو دیکھ کر آپ پوری طرح حیران ہو جائیں گے۔

 دوستو سب سے پہلے ہم  بات کریں گے راؤنڈبلر کی: اس طرح کی مشینوں کا استعمال چارے کی راؤنڈبیل یہ عام لفظوں میں گھٹ بنا نے کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔اس طرح کی مشینوں کو ٹریکٹر سے اٹیچ کرکے چلایا جاتا ہے۔اور  اس مشین کو چارے  کے اوپر چلایا جاتا ہے جس سے یہ مشین  زمین پر پڑے چارے کو اندر کھینچ کر اسے اکٹھا کرتی جاتی ہے۔ اور انہیں بہت ہی شاندار طریقے سے گولائی میں لپیٹتی چلی جاتی ہے۔ اور کچھ ہی دیر میں اس چارے کی بیل بنا کر انہیں زمین پر چھوڑ دیتی ہے ۔اس طرح کی بیلز بنا کر زیادہ سے زیادہ چار ےکو کم سائز میں اکٹھا کر کے رکھا جا سکتا ہے۔

 نیکسٹ ہے  ٹین کو 1320: یہ بھی جدید دور کی ایک حیر ت انگیز اور کمال کی مشین ہے۔ جو کہ چارے کی بیلز کو پلاسٹک رول میں محفوظ کرنے کا کام کرتی ہے۔ یہ مشین  سب سے پہلے ایک  راؤنڈ بیل  کو اُٹھاتی ہے اور اسے گول گول  گھوماتے ہوئے چاروں طرف سے پلاسٹک شیٹ میں لپیٹتی  جاتی ہے، اور اچھی طرح سے ریپ کرنے کے بعد اس مشین  میں لگے بلیڈ سے اس پلاسٹک رول کو کو کاٹ دیا جاتاہے۔اور پھر اسے زمین پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس طرح پلاسٹک شیٹ  سے ڈھکی ہوئی بیلز کو چارے کے طور پر لمبے عرصے تک اسٹور کر کے رکھا جا سکتا ہے۔ اور ضرورت  پڑنے پر ان بیلز  کو کھول کر جانورں کے لیے چارے کے طو پر استعمال کیا جاتا ہے۔

 یہ ہے  بیڈفور منگ : اس طرح کی مشینوں کا استعمال کھیتوں  میں مٹی کے بیڈبنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ مشین زمین  میں ابھر ی  ہوئی سطح کو ہموار  کرتی ہے۔ اس  مشین میں پیچھے کی طرف چار رولر  لگےہوتے  ہیں جو کہ مٹی کو ایک ابھری ہوئی شیپ  میں جماتے جاتے ہیں۔ اس طرح سے تیار کئے گئے ان  مٹی کے بیڈ  کے بیچ میں فصل کو بویا جاتا ہے ۔اس طرح  کے بیڈ بنانے سے ان کے بیج کی لائن میں پانی دینا آسان ہو جاتا ہے۔ اور اس سے فصلوں کو پانی بھی برابر مقدار میں  ملتا ہے ۔جس سے بہت سا پانی ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے۔

پلاسٹک ملچنگ :اس طرح کی مشین شائد ہی آپ نے پہلے کبھی دیکھی ہوں گی۔ جب اس مشین کو مٹی میں چلایا جاتا ہے تو یہ مشین مٹی کو  پلاسٹک  کی فلم میں کور کرتی جاتی ہے۔اور ساتھ ہی ساتھ  یہ مشین   ان پلاسٹک کے رول میں سوراخ کرکے اس میں لگاتار بیج بھی  ڈالتی  جاتی ہے۔ اس طرح مٹی  کو پلاسٹک  میں  ریپ کرنے سے مٹی کا موسئچر زیادہ عرصے تک برقرار  رہتا  ہے ۔جس سے فصلوں کو کم پانی  کی ضرورت  پڑتی ہے۔ اور اس پلاسٹک شیٹ  کے اندر فصل کو گروہ ہو نے کے لیے اچھا انوائرمنٹ بھی ملتا ہے۔

 یہ ہے موبلر گُلیِ مکسچر: یہ ایک طرح کی بڑی مکسنگ کرین  ہوتی ہے۔ جس کااستعمال بائیو گیس کی سلیری  بنانے میں کیا جاتا ہے۔ بائیو گیس پلانٹ میں گوبر  اورباقی سارے ضروری کیمیکلز کو ڈالنے کے بعد اسے اس مشین کے  ذریعے مکس  کیا جاتا ہے۔ اس مشین کے  آگے کی طرف  ایک گرائینڈر  لگا ہوتا ہے جو کہ سارے اجزا  کو مکس کرتا جاتا ہے۔ اس  جدید مشین کو ریموٹ کے ذریعے آپیریٹ  کیا جاتا ہے۔ اس طرح سے ان تمام ویسٹ اجزا  کو اچھی طرح سے مکس کرنے کے بعد ایک بائیو گیس سلیری  تیار ہوتی ہے۔ جس سے بائیو گیس  پروڈیوس کی  جاتی ہے۔

آگے ہے  بگ بڈ 747 :  یہ ٹریکڑ  دنیا کا سب سے بڑا اور  پاور فل  ٹریکڑ ماناجاتاہے۔اس ٹریکٹر کی پاور دیکھنے کےبعد آپ پوری طرح   حیران رہ جائیں گے۔ یہ اکیلا ٹریکڑ  دس نارمل سائز  کے ٹریکٹر ز کے برابر ہے۔ اس  ٹریکٹر کی انچائی  چودہ فٹ ہے۔ اور اس میں گیارہ سو  ہارس پاور  کا  طاقت ور انجن لگا ہواہے۔ اور اس میں پیچھے کی طرف 21  بڑے اور مضبوط حل لگائے گئے ہیں۔ جن کی مدد سے یہ ٹریکٹر محض دو منٹ سے بھی کم وقت میں  ایک ایکٹر زمین میں حل چلا  سکتا ہے۔ اور زمین پر ہل چلاتے وقت  اس کی زمین پر مضبوط گرپ  بنانے کے لیے ٹرپل ٹائر  لگائے گئے ہیں ۔جس وجہ سے یہ زمین پر آسانی سے اچھی گرپ بنا پاتا ہے۔ اور اتنا ہیوی  کام کر پاتاہے۔

یہ ہے ڈچ کلنیئر:اس طرح کی مشینوں کا استعمال کھیتوں کے بیچ سے ہوکرجانے والی پانی کی نہروں کو صاف کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ ہمیشہ پانی سے بھرے ہونے  کی وجہ سے ان  نہروں کے کناروں  پر کافی کچرا اکھٹا ہو جاتا ہے۔ اور بہت سی غیر ضروری  گھاس پھوس  بھی ان میں  اگ  جاتی ہے۔انہی کچرے اور گھاس پھوس کو صاف  کرنے کے لئے اس طرح کے بیکٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بیکٹ جالی دار ہوتے ہیں۔ جس سے یہ کچرے  کو پانی سے الگ کر کے انہیں کنارے پر لگاتے جاتے ہیں۔ اور لمبے عرصے تک ان نہروں کی صفائی  نہ ہونے  کی وجہ سے  ان میں دھیرے دھیرے مٹی بھی جمع ہوتی جاتی ہے۔ جن سے اس کی گہرائی بھی کم ہوجاتی ہے۔ اسی لئے اس اندر کی مٹی کو باہر نکالنے کے لیےاس طرح کے  پمپ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پاور فل  ڈریجنگ پمپ اس کے اندر کی گیلی مٹی کو باہر کھینچ کر اسے دور پھنکتا جاتاہے۔

سٹرو ماسٹر : یہ بھی ایک کمال کی مشین ہے۔ اس کا استعمال کھیتوں میں موجود غیر ضروری گھاس پھوس  یا پھر  فصل کاٹنے کے بعد بچے ہوئے  کچرے کو کھیت سے ہٹانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس مشین اٹیچ منٹ کی  چوڑائی 42 فٹ  ہے۔ اور اس میں نیچے کی طرف 2،2  فٹ لمبے لوہے کے نوکیلے کاٹنے لگائے گئے ہیں، یہ لوہے کے کاٹنے زمین کو کھودتے ہوئے چلتے جاتے ہیں ،جس میں  کھیت کا تمام کچرا ان میں پھنس کراکٹھا  ہوتا جاتا ہے۔اس طرح سے یہ مشین محض  جو کچھ ہی منٹ میں بڑے بڑے کھیتوں سے کچرا صاف کر دیتی ہے۔

 فلیم ویڈنگ:  اس طرح کی مشینوں کا استعمال کھیتوں  میں نئی فصل بونے کے ٹھیک پہلے کیا جاتا ہے۔ کیونکہ فصل کاٹنے کے بعدغیر ضروری مادے اور کئی طرح کی گھاس پھوس زمین میں رہ جاتی ہے ۔تو انہیں پوری طرح ختم کرنے کے لیے اس فلیم ویڈنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پراسس میں مٹی کے اوپر فلیم کے ذریعے ہائی ٹمپریچر ہیٹ ڈالی جاتی ہے۔ جس سے مٹی میں موجود ماؤسچر اسی وقت ختم ہو جاتا ہے اور ساری ہری گھاس اس میں ڈید  ہو جاتی ہے۔ ایسا کرنے سے نئی فصل کے ساتھ کوئی بھی انوانڈٹ  گھاس پھوس نہیں اگتی ہے۔ جس سے  سارے نیوٹریشن اور غذائیت نئی  فصل کو ملتا ہے ۔

یہ ہے ریپ 10: یہ ایک پلانٹ ٹریمنگ مشین ہے۔جوکہ پلانٹ کو ایک راؤنڈ شیپ دینے کا کام کرتی ہے۔ اس مشین کو چھوٹے پودوں کے اوپر رکھ کر آسانی سے گول شیپ میں ٹرمپ کیا جا سکتا ہے۔یہ الیکڑک مشین ہے۔جسے آپریٹ کرنا نہایت ہی آسان ہے۔اس مشین کے بلیٹ کو اپنی مرضی سے ایڈ جسٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔اس مشین سے باغوں میں پودوں کو ڈئزاننر  راؤنڈ شیپ دینے کاکام لیا جاتاہے۔

نیکسٹ ہے موڈیلوA500LSA  : یہ بڑا واٹر پمپ ہے،جسے ٹریکڑ سے اٹیچ کرکے چلایاجاتاہے۔اس طرح کے واٹر پمپ کا استعمال نہروں سے پانی کو موڑ کر کھیتوں میں ڈالنےکےلیے کیا جاتاہے۔اس پمپ کے پائپ کا ڈایا میڑ ایک فٹ ہے۔جس وجہ سے یہ کچھ ہی وقت میں کافی سارا پانی کھیتوں میں پمپ کرسکتاہے۔

روک کنگ 9600: یہ بھی نہایت ہی کمال  کی اورامیزنگ مشین ہے۔جس کا استعمال مٹی میں پڑے بڑے بڑے پتھروں کو اُٹھانےکے لیے کیا جاتاہے۔اس میں آگے کی طرف 3 روٹیٹنگ بیکٹ لگے ہیں۔جو کہ لگاتار گھومتے ہوئےاس کے پیچھے لگے ہوئے کنٹینر میں اکٹھا کرتے جاتے ہیں۔یہ مشین کافی صفائی سے ان پتھروں کو زمین سے ہٹاتی جاتی ہے۔اور جب پتھروں سے اس کا کینٹنر فُل ہو جاتاہے۔تو اس میں لگی ہیڈرولک لفٹ کی مدد سے اس کنٹینر کو خالی کر لیا جاتا ہے۔

 یہ ہے  ایئرس 2500 : یہ سٹون بیریر مشین ہے جو کہ چھوٹے چھوٹے پتھروں کو زمین میں چھپا دیتی ہے۔  یا  یوں کہہ لیں کہ  یہ مشین  زمین کو پلٹنے کرنے کا کام کرتی ہے یعنی کہ یہ مشین  اوپر کی مٹی کو نیچے اور نیچے کی مٹی کو اوپر کرنے کا کام کرتی ہے۔ اس طرح کی مشین کو کسی بھی طرح کی پتھریلی یا خراب سطح  پر چلا کر اسے ایک کلین سرفیس  میں بدلا جا سکتا ہے ۔اور اس جدید مشین  کی مدد سے گھاس  اور غیر ضرور باقیات کو بھی زمین میں دباکر  ختم کیا جاسکتا ہے۔ یہ مشین  کسی بھی طرح کی سطح کو ریورس  کر دیتی ہے۔ جس سے اس کی خوبصورتی کو بڑھایا جاسکتا ہے اور اسے استعمال کے قابل  بنایا جا سکتا ہے۔

 ٹیگل ٹائیٹن مشین : اس کا استعمال کھیتوں میں ڈرائی کمپوسٹ کو اسپریڈ کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اسے استعمال کے لئے سب سے پہلے اس کے کنٹینر میں کمپوسٹ بھرا جاتا ہے۔ اور پھر اس مشین کو کھیتوں میں چلایا جاتا ہے اور پھر اس مشین  میں پیچھے کی طرف لگےسپائڈرز کمپوسٹ کو کھیتوں میں  بکھرتے جاتے ہیں۔ اس مشین کے استعمال سے کھیتوں میں کمپوز ایک دم ہمواراور برابر مقدار میں  پھیلتا ہے۔ جس سے ٹائم اور لیبر  دونوں کی ہی  بچت ہوتی ہے۔

 انٹر ڈرین وی پلو: یہ مشین واٹر پائپ لائن کو انڈر گراؤنڈ کرنے کا کام کرتی ہے۔ وہ بھی زمین کو کھودے بغیر۔اس مشین  میں آگے کی طرف Vشیب بلیٹ  لگائے گئے ہیں۔ جو زمین کو کاٹنے کا کام کرتے ہیں۔ یہ مشین ز مین کو کاٹتے ہوئے اس میں ساتھ ساتھ واٹر پائپ  ڈالتی جاتی ہے ۔اس حیر ت انگیز  مشین  کے استعمال سے کافی تیزی سے پائپ لائن کو انڈر گراؤنڈ  کیا جاسکتا ہے ۔اس مشین  کا زیادہ  تر استعمال نہروں  سے کھیتوں تک پائپ لائن ڈالنے میں کیا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ مشین زمین  کو بینا  کھودے  ہی یہ  کام جلدی سے کر دیتی ہے۔

دوستو امید کرتے ہیں کہ ہماری آج کی یہ کاوش آپ کو  پسند آئی ہوگی اس حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار اس کو لائیک اور شیئر کرکے ضرور کیجئے گا ۔اور اپنی قیمتی آرا کمنٹ سیکشن میں ضرور دیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے