![]() |
| Unbelievable Things Caught on Sky |
ہیلو دوستو کیسے ہو,
امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے ۔
میں ہوں شاہد اور
آپ دیکھ رہے ہیں شاہ جی انفوسٹوری۔
دوستو
اگر کبھی صبح کو آپ گھر سے باہر نکلیں اور آسمان سے پتھروں کی بارش شروع ہو
جائے،تو آپ کیا کرو گے۔اور اگر کبھی ایسا ہو کہ آپ شام کو خوبصورت چاند دیکھ رہے ہوں ،چاند کے اندراچانک سے دھماکہ ہو جائے، تو خوف کے مارے آپ کی عقل دنگ رہ جائے گی کہ یہ کیسے ہو سکتاہے۔اور کیا آپ نے کبھی ہزاروں پرندوں
کومردہ حالت میں زمین پر گرتےدیکھا ہے۔فرنیڈز یہ حیران کر دینے والے واقعات
اس کے علاوہ اور بہت کچھ جسے دیکھ کر آپ کے
رونگھٹے کھڑے ہو جائیں گے۔ آج ہم آپ کےساتھ
شئیر کریں گے۔
آگے
بڑھنے سے پہلے آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ اگر آپ نے ابھی تک اپنے چینل شا ہ جی انفو کو سبسکرائیب
نہیں کیا تو جلدی سے اسے سبسکرائیب کر
لیں۔ اور ساتھ بنی گھنٹی کو دبا کر آل پے لازمی سے کلک کر دیں۔
دوستو بارش کا برسنا کس کو پسند نہیں ہر کوئی بارش کے موسم کو انجوائے کرتا ہے۔کیا
ہو اگر بارش کی بجائے آسمان سے کالے پتھر برسنا شروع ہو جائیں۔سننے میں تو یہ بات
بہت ہی عجیب لگتی ہے بھلا آسمان سے پتھر
کیسے برس سکتے ہیں۔جی ہاں اٹلی میں پیش
آنے والے اس عجیب و غریب واقع کو ہزاروں
لوگوں نے دیکھا۔ ایک شام اٹلی کے دو جڑواں شہروں
میں چھوٹے چھوٹے کالےپتھر برسنا شروع ہو گئے تھے۔اور سارا آسمان بھی کالے
بادلوں سے بھر گیا تھا۔ان برسنے والے پتھروں کو دیکھ کر پہلے تو سب لوگ گھبرا گئے ، اور انہوں نے مدد کے لیے پولیس کو کال کرنا شروع کر دی۔تحقیق کے بعد پتہ
چلا کہ اصل میں ان علاقوں کے قریب موجود کچھ عرصہ پہلے
ایک لاوا پھٹا تھا ۔جس کی وجہ سے اس پورے علاقے میں اس پھٹنے والے لاوے
کی ڈسٹ اور خاک کا طوفان آگیا تھا ۔حیرانی کی بات یہ ہے یہ
کالے سٹوں بلکل نرم تھے اور انہوں نے کسی بھی چیز کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا تھا۔
![]() |
| Unbelievable Things Caught on Sky |
دوستو
آپ سب نے دن کے وقت بھی آسمان پر چاند دیکھا ہو گا۔ لیکن کچھ ماہ پہلے ایک ایسی چیز دیکھی گئی ہے جسے دیکھنا تو دور کی بات کسی نے سوچا بھی نہیں ہو گا۔یہ جو مون ویڈیوآپ دیکھ رہے ہیں اسے سپیس پر ریسرچ کرنے والے کچھ ریسرچر نے
ریکارڈ کیا تھا۔ یہ ماہرین چاند پر کیمرے فکس کرکے اس کی ریکارڈنگ
کر رہے تھے کہ اچانک چاند کی سطح پر اک زوردار دھماکہ ہوا ۔ اچاانک ایک راکٹ نما چیز چاند کی طرف آئی اور اس کی سطح سے ٹکرا گیا جس
سے وہاں پر اک بہت بڑا دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے بعد
اُٹھنے والے دھویں کو واضح دیکھاجا سکتا ہے۔ریسرچر اور ماہرین کے مطابق یہ
کوئی راکٹ کا پیس ہو سکتا ہے ۔کیونکہ جب خلا میں جاکر راکٹ انجن مرج ہوتا ہے۔تو
اس کےٹکرے خلا میں ہی بکھر جاتے ہیں۔حیران
کرنے والی بات یہ کہ جب اتنا بڑ ا ٹکرا چاند پر جاکر دھماکہ کر دے اتنا بڑا تو
راکٹ میں کوئی بھی انجن نہیں ہوتا۔اور
کسی بھی راکٹ کا چاند تک پہنچنا ناممکن سی بات ہے۔آخر یہ کیا چیز تھی اور یہ بلاسٹ کیوں ہوا یہ بات ابھی تک ایک
عجوبہ ہے۔
دوستو
آگے ہم بات کریں گے چائنا کے ایک
شہر کی ۔ہو اکچھ یوں اُس دن آسمان پر بادل
چھائے ہوئے تھے۔اور موسم کافی خوشگوار تھا ۔لیکن لوگوں نے دیکھا کہ آسمان کے بالکل درمیان میں ایک عجیب و غریب
روشنی چمک رہی تھی ۔پہلے پہل تو اس ویڈیو
کو دیکھ کر ایسا لگا جیسے یہ ویڈیو فیک ہے
۔مگر اس سین کوایک نہیں بلکہ درجنوں لوگوں
نےاپنے موبائل میں ریکارڈ کیا تھا۔آسمان سے
آنے والی اس روشنی کو دیکھ کر تو ایسا لگتا تھا جیسے کوئی اورسیارہ نمودار ہوا ہو اور اس میں سےایلین باہر نکل آئیں گے۔مزے بات یہ ہے کہ یہ عجیب و غریب
نظارہ کئی گھنٹوں تک نظر آتا رہا اور پھر
اچانک سے غائب ہوگیا۔ماہرین کےمطابق یہ
ایک قدرتی منظر تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا اس لئے ہوا تھا اس جگہ پر جو بھی بادل
تھے ان کے اندر قدرتی طور پر بہت زیادہ مقدار میں پانی موجود تھا جس کی وجہ سے جب اس
کے اوپر سورج کی روشنی پڑی تو وہ کچھ اس طرح کا نظر آ رہا تھا۔ بہر حال جو بھی
ہو یہ صر ف ایک تھیوری ہےمگر اس کی اصل حقیقت آج
تک کوئی بھی نہیں جان سکا۔
دوستو
آ پ سب نے کبھی
نہ کبھی آئس سٹون تو ضرور دیکھے ہو ں گے۔موسم
کی اس کنڈیشن میں آسمان سے بڑے بڑے برف کے
ٹکڑے نیچے گرتے ہیں اور کا فی نقصان دہ
بھی ہوتے ہیں۔ کئی بار تو ان سٹون کی وجہ سے لوگوں کی گاڑیاں بھی تباہ ہو جاتی ہیں۔ان
گرنے والے پتھروں کا سائز نا رملی ایک سے
ڈیڑھ انچ کے درمیان ہوتاہے۔لیکن کیا
آپ نے کبھی اتنے بڑے سائز میں اولے دیکھے
ہیں۔یہ امریکہ کے ایک علاقے میں برسے تھے
۔یہاں ایک دن اچانک بارش ہوئی اور اولے گرنا شروع ہو گئے۔ ان برسنے والے اولوں کا سائز ایک کرکٹ بال سے بھی بڑا تھا ۔اور
انہوں نے پورے شہر میں تباہی مچا دی تھی ، انہیں دیکھ کر ایسا لگتا تھا جیسے آسمان سے کوئی
پتھر پھینک رہا ہو۔اور ان کا وزن بھی اتنا
زیادہ تھا کہ جس چیز پر گرتے تھے اسے بری طرح ڈیمج کر دیتے تھے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک قدرتی عمل تھا۔اور یہ آئس سٹون سائزمیں
اتنے بڑے کیوں تھے،یہ بات کوئی نہیں جانتا۔ بہرحال جو بھی ہو اس علاقے کے لئے یہ منظر کسی عذاب سے کم نہیں تھا۔
آپ سب نے خوبصورت پرندوں کو ہوامیں اُڑے ہوئے دیکھا ہو
گا۔یہ نظارہ بھی قابل دید ہوتا ہے۔لیکن کیا ہو اگر آسما ن میں اُڑتے ہوئے پرندے اچانک
سے زمین پر گرنا شروع ہو جائیں۔سننے میں تو یہ بات ناممکن سی لگتی ہے۔ مگر کچھ عرصہ پہلے امریکا
میں اک ایسا ہی معاملہ پیش آیا تھا۔ یہ
بات ہے نیو یارک شہر کی جس کی ویڈیو روڈ پر لگے ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوئی تھی۔اس
ویڈیو میں اچانک سے آسمان پر پرندوں کا ایک بہت بڑا گروپ آتا ہے اور دیکھتے
ہی دیکھتے وہ سارے کے سارے پرندے زمین پر گرنا شروع ہوجاتے ہیں،ان میں
سے کچھ پرندے زندہ ہوتے ہیں اور زمین پر گرتے ہی دوبارہ اُڑجاتے ہیں۔بہت سے
پرندے ایسے بھی تھے۔جو زمین پر گرتے ہی مر
گئے تھے۔یہ نظارہ دیکھنے کے بعدآپ بھی سوچ میں پڑ گئے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے ۔کیونکہ
یہ منظر ہے ہی شاکنگ۔کوئی نہیں جانتا ان پرندوں کے ساتھ کیا ہوا تھا،اور یہ چند
سیکنڈ میں کیسے مر گئے۔یہ واقعی ناقابل یقین ہے۔
دوستو اگر بادلوں کی بات
کی جائے تو ان کی شیپ ایسی ہوتی ہےکہ اکثر انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کسی کی شکل میں ڈھل
گئے ہوں۔ آپ کو انٹرنیٹ بہت سی ایسی
تصاویر بھی مل جائیں گی جن میں کئی شکلوں کے بادل موجود ہوتے ہیں۔اس ویڈیو میں نظر
آنے والا منظر برازیل کا ہے۔پہلے تو ان
بادلوں کلر بہت ہی پیارا تھا کیوں کہ عام
طورپر بادلوں کا رنگ ایسا نہیں ہوتا۔دوسرا
یہ کہ یہ
بالکل اوپر سے نیچے کی طرف آ رہا
تھا۔مزے کی بات یہ ہے کہ آسمان پر اس کے علاوہ اور کوئی بادل موجود نہیں تھا۔یہ دنیا میں آج تک دیکھا جانے والا سب
سے یونیک اور خوبصورت بادلوں کا منظر ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ یہ بادل ایسا کیوں تھا؟
برازیل میں ایک صبح جب اس
شہر کے لوگ اپنے کام کاج کے لیے گھروں سے
نکلے تو انہوں نے دیکھا کہ پورا آسمان مکڑیوں سے بھر ا ہوا تھا۔ان مکڑیوں نے اس
پورے علاقے کو اپنے جالوں سے ڈھانپ
رکھاتھا۔صرف یہی نہیں بلکہ یہ مکڑیا ں ان جالوں کے اوپر ایک ترتیب سے چل رہی تھیں۔جیسا
کہ آپ ویڈیو میں دیکھ رہے ہیں کہ پورے آسمان پر ہر طرف مکڑیاں ہی مکڑیاں نظر آ رہی تھیں۔یہ اسپائڈر
جسامت میں بھی کافی بڑے تھے۔ اور حیرانگی کی بات یہ تھی کہ ان مکڑیوں نے بجلی کے پول اور ارد گرد
کھڑے درختوں کا سہارا لے کر پورے
آسمان کواپنے جالوں سے چھپا رکھا تھا۔اس علاقے میں لاکھوں کی تعداد میں یہ مکڑیا
ں راتوں رات کہاں سے آگئیں۔ یہ بات کوئی
نہیں جانتا۔ یہ نظارہ واقعی حیران کردینے والاتھا۔
دوستویہ تو تھے دنیا میں ہونے والے کچھ عجیب اورشاکنگ نظارے جنہیں دیکھ کر آپ ضرور حیران ہوئے ہوں گے۔امید کرتے ہیں کہ ہماری آج کی یہ کاوش آپ کو پسند آئی ہوگی اس حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار اس کو لائیک اور شیئر کرکے ضرور کیجئے گا ۔اور اپنی قیمتی آرا کمنٹ سیکشن میں ضرور دیں۔
:Visit My channel Click This link
https://www.youtube.com/channel/UCCqqqNyDWgNi-varjQrLkmA



0 تبصرے