![]() |
| 5 Log Jinhe PLASTIC SURGERY Ne Bhoot Bana Diya |
السلام علیکم دوستو
کیسے ہو امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے ۔
دوستو
کیا آپ نے کبھی کسی ہیرو
یا ہیروئن سے سچے من سے اتنا زیادہ پیار کیا ہے کہ آپ بالکل اس کی
طرح دِکھنے کے لیے اپنا پورا چہرہ ہی بدل
کر خود کو کنگال کرنے کے لیے راضی ہو جاؤآپ مانو یا نہ مانومگراس دنیا میں بہت سے ایسے سر پھرے
لوگ موجودہیں ۔اپنی خوبصورتی کو لے کر
آجکل پلاسٹک سرجری ایک عام سی بات ہو گئی
ہے۔کوئی اپنی ناک سے پریشان ہے تو کوئی اپنی گالوں سے اور تو اور کوئی قدرت کے بنائے
ہوئے چہرے سے تنگ ہے۔ لیکن آج ہم جن لوگوں کی بات کرنے والے ہیں ان لوگوں کے سر
سے تو یہ پلاسٹک سرجری کا بھوت ، بھوت بن کر ہی
نکلا۔اب چاہے باربی ڈول جیسی دیکھنے والی ملیریا ہو،یا کنگ
ڈول دیکھنے والے سیل سو۔یا پھر کسی بھوتنی کی طرح دکھنے والی سحر تباء۔ان سب نے
پلاسٹک سرجری کے ذریعے اپنے آپ کو اتنا
بدل دیا ہے کہ وہ ا ب کوئی
اورہی مخلوق دکھائی دیتی ہے۔
نمبر 5 : چیس کا : یہ بھا ئی صاب ویسے ہیں تو
برازیل کے ۔مگر 19 سال کی عمر میں وہ لندن
آگئے تھے۔ بچپن میں ان کے دادا جی
نے اسے کھیلنے کے لیے اک باربی ڈول دی ۔اور یہی سے لڑکیو ں جیسے شوق ان میں پیدا
ہونے لگے۔17 سال کی عمر میں لڑکیو ں کی طرح ان کے
برسٹ ڈویلپ ہونے لگے، اور ا سے ٹھیک کروانے کے لیے انہوں
نے پہلی بار پلاسٹک سرجری کروائی۔ویسے تو اس طرح کی سرجری کروانا اک مرد لیے ضروری
ہے، مگر اس کے بعد چیس کا کو اپنی ناک
بلکل بھی پسند نہیں تھی۔اور دوست احباب
اکثر ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے ،تو اسی لیے انہوں نے ناک کی سرجری کروائی۔ وہ
اس سرجری کے رزلٹ سے خوش نہیں تھے۔ تو
انہوں نے دوبارہ سے اپنی ناک کی سرجری کروائی اور یہاں سے یہ جو کاٹنے اور
ٹانکنے کا سلسلہ شروع ہوا وہ آج بھی جاری
ہے۔ انہوں نے اب تک اکاون پلاسٹک سرجری اور 103 کاسمیٹک پروسیجر کروا لئے ہیں۔اس کے بعد بھی وہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے ۔ انہوں نے اپنی
باڈی کو کنگ ڈول میں بدلنے کے لیے کروڑوں
روپے خرچ کر دیئے مگر انہیں اب بھی ہمیشہ ایسا ہی لگتا ہے جیسے وہ کسی اور کے جسم میں
قید ہوں۔2019 میں انہیں پھر احساس ہوا کہ وہ اصل میں ایک
ٹرانس جنڈر ہیں۔لیکن اب انہیں کنگ ڈول نہیں بلکہ ایک باربی ڈول بننے کا شوق چڑھ
گیا ۔انہوں نے مر د سے خوب صورت لڑکی بننے کے چکر میں پورے ایک لاکھ
پاؤنڈ پانی کی طرح بہا دیئے۔انہوں نے اپنے
پہلے کے پلاسٹک سیکس پیک
آیپس کو بھی نکلوا کر برسٹ پلانٹ ڈلوا دیئے۔اپنے ماتھے اور جبڑوں کی ہڈیوں کو گھِس کر چھوٹا بھی کروا دیا ، ان
کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ اپنے اس لڑکی والے جسم میں خوش ہیں۔
نمبر4 : اب ایک کنگ
ڈول کا شوق رکھنے والے دیوانے سے ملتے
ہیں۔اس بھا ئی صاحب کو بھی بچپن سے ڈولز
سے کھیلنا بہت پسند تھا اور انکی فیملی
بھی کہتی تھی کہ وہ کنگ ڈول
جیسا دکھتے ہیں۔ اسی بات سے ان کے دل میں کنگ ڈول میں پوری طرح
بدلنے کا خیال بیٹھ گیا۔16سال کی عمر میں ایک ماڈلنگ
کنسنٹنٹ جیتنے کے بعد انہوں نے اپنی پہلی سرجری کروائی، اور اس کے بعد کم از کم 4 سرجریز
کروائیں۔ اپنی ناک ، گال ، چھاتی ، اور دیگر باڈی پارٹس کی سرجری بھی
کروائی۔وہ برازیل میں اتنے مشہور ہوگئے کہ وہ کسی بھی جگہ بطو
ر مہمان جانے کے لیے تقریباً 12 لاکھ روپے
چارج کرتےتھے۔اور آگے چل کے انہوں نے خود کی سوزی ڈال بھی لانچ کی۔ مگر افسوس کی
بات یہ ہے کہ اس خوبصورت اور ہنڈ سم لڑکے
کے ہاتھوں میں لمبی زندگی کی لکیریں بہت چھوٹی تھیں ۔جون 2015 میں کنسر کی وجہ
سے ان کا انتقال ہوگیا ۔
نمبر 3 : ملیریا لِکو
نُوبا:دوستو ا ب تک تو ڈول جیسے دکھنے والے لوگوں کی بات ہو رہی تھی ۔ تو بھائی مارکیٹ میں ایک ریل باربی ڈول بھی آ گئی ہے۔ملیے اس باربی ڈول سے جو کچھ ایسی دکھتی ہیں۔ یہ خوبصور
ت لڑکی کھلم کھلا مانتی ہے، کہ اس نے بس
بریسٹ پلانٹ ڈلوائے ہیں۔مگرکافی لوگوں کا
کہنا ہے کہ اپنی پرفیکٹ سِلم کمر بنانے کے
لیے انہوں نے اپنے رپس کی ہڈیوں کو
نکلوایا ہے ہاں بھئی
یہ سچ میں ایک سرجری ہے جس میں
آپ اپنی اچھی خاصی رِیپ کو توڑ کے
نکلوا سکتے ہیں۔چونک گئے نا۔
نمبر 2 : چسٹن چڈکا: مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ سرجری کروانے سبھی
لڑکوں کو اپنی ناک سے کیا دشمنی ہے ۔ وہ
اپنی سرجری کی شروعات ناک کی سرجری سے ہی کرواتے ہیں۔مگر آگے چل کے اس کے اتنے دیوانے
ہو جاتے ہیں کہ اپنا پورا حلیہ ہی بدل کر رکھ دیتے ہیں۔ ایسے ہی اپنے چہرے کا
ستیا ناس کرنے والے ایک اور پاگل ہیں۔ جن کا نام ہے چسٹن چڈکا ۔ بچپن سے ہی انہیں
اپنی ناک پسند نہیں تھی، اور 17 سال کی
عمر میں انہوں نے ناک کی سرجری کروانے کی
ٹھان لی۔جبکہ اس کے گھر والے ان کے اس فیصلے کے بالکل خلاف تھے۔مگر پھر بھی ضد میں
آ کر18 سال کے ہوتے ہی انہوں نے اپنی ناک
مائیکل جیکسن جیسی کروا لی۔ تب سے اب تک انہوں نے 500 سے بھی زیادہ
سرجریز اور کاسمیٹک پروسیجر کروائے ہیں اور انہوں نے صرف اپنے چہرے پر ہی
نہیں بلکہ پوری باڈی پر سرجری کروائی ہے۔یار مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ یہ ایسا کیوں کرتے ہیں۔
نمبر 1: سحر تباء: دوستو اس لڑکی کو دیکھیے آپ کو کیا لگتا ہے اس لڑکی کے چہرے میں کوئی ایسا میجر فالٹ ہے جیسے ٹھیک کروانے کے لیے اسے پلاسٹک سرجری کرانی پڑی۔ مجھے تو نہیں لگتا کہ اسے ایسی کوئی ضرورت تھی۔مگر پھربھی انسان کے دماغ کا کیا کہنا،کہ اس کو پتہ ہے کہ اس کے اندر کیا کیا چلتا ہے۔ اس لیے یہ خوبصورت لڑکی ایسی بھوتنی بن گئی۔سرجری کرانے کے بعد اسے دیکھ کر اچھے اچھوں کے رونگٹے ہو جاتے ہیں۔ایران کی انجلینا جولی کے نام سے مشہور 20 سال کی سحر تباء نےاب تک سرجری پر 50 ہزار ڈالر خرچ کیے ،تاکہ وہ ایسی دِکھ سکے۔2017 میں ان کی فوٹوز انسٹاگرام پر بہت زیادہ وائرل ہوئیں، اور ان کی اچھی خاصی فین فولنگ بن گئی تھی ،مگر کچھ لوگ ان کی اس شکل سے بہت زیادہ پریشان ہوگئے تھے اور پولیس کو ان کی کمپلین بھی کردی۔آخرکار اکتوبر 2019 میں انہیں کئی طرح کی غیر اخلاقی ایکٹویٹز کے الزام میں ایرسٹ کر لیا گیا ۔ اگر اس کے خلاف یہ سب جرم ثابت ہو گئے تو اسے تین مہینے سے لے کردو سال تک کی جیل بھی ہو سکتی ہے۔ یہ تو تھی سحر تباء کی کہانی۔ دوستو کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستا ن کے کن بڑے بڑے ایکٹرز اور ایکٹرس نے پلاسٹک سرجری کروائی۔کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔


0 تبصرے