Unbelievable Things Recorded In Masjid | Weird and Amazing Videos Recorded in a Mosque

 

Unbelievable Things Recorded In Masjid | Weird and Amazing Videos Recorded in a Mosque
Unbelievable Things Recorded In Masjid

السلام علیکم دوستو کیسے ہو امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے ۔

دوستو دنیا میں جہاں کہیں بھی مسجدیں ہیں  مسلمانوں کے دلوں میں ان کے لیے بہت ہی زیادہ ادب اور احترام ہوتاہے۔مسجدیں اللہ کا گھر ہوتی ہیں،اور آپ میں سے بہت سے لوگ روزانہ  مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے جاتے  ہوں گے۔ویسے تو   مسجدوں میں صرف  نمازی ہی دیکھنے کو ملتے ہیں

نمبر1: دوستو ویسے تو  آپ  سب نے بہت سے ا مام  مسجد کو نماز پڑھاتے  دیکھا ہوگا۔یہ جو امام صاحب  آپ دیکھ رہے ہیں ان کا نام شیخ ولید ہے ،اور یہ  الجیریا کی ایک مسجد میں نماز پڑھاتے ہیں۔اسی رمضان شریف میں تراویح کی نماز پڑھاتے ہوئے  مسجد میں نماز کے دوران اک بلی ان کے پاس آ گئی ۔ پہلے تو یہ بلی امام صاحب کےقدموں میں کھیلتی اور ارد گرد گھومتی رہی ، لیکن بعد میں ان کے کندھے پر آکر بیٹھ گئی۔اور امام صاحب سے لاڈ کرنا شروع  ہو گئی ،جی ہاں آپ یقین نہیں کریں گے  کہ بلی  نے امام صاحب کو گال پر بوسہ بھی دیا۔ امام صاحب  نماز پڑھا رہے ہیں اور بلی ان کے ساتھ کھیل رہی تھی۔یہ ویڈیو اتنی کیوٹ ہے کہ اسے دیکھ کر کسی کا بھی ایمان تازہ ہو جائے گا۔اس طرح کے خوبصورت سین روز روز دیکھنے کو نہیں ملتے۔

full watch video

 نمبر 2: دنیا میں شاید  ہی کوئی ایسا  مسلمان ہوگاجو   کہ مسجد کے امام کا احترام نہ کرتا ہو۔لیکن کیا  آپ  یہ سن کر یقین کریں گے ،کہ  کوئی مسجد میں نماز کے دوران امام صاحب  پر  جوتوں سے حملہ کر دے،سننے میں تو یہ  بات ان  بیلیو ایبل  لگتی ہے۔ ملائیشیا کے اک امام  مسجد کے اندر نماز پڑھا رہے تھے۔ اسی دوران  ایک شخص جماعت میں کھڑے ہوئے لوگوں کو دھکا  دیتا ہوا آ گے آیا،اور سیدھا اپنے جوتوں سے امام صاحب پر حملہ کر دیا۔ا س بد بخت نے اتنا بھی  نہ سوچا کہ امام صا حب  نماز پڑھا رہے ہیں۔اور پاگلوں کی طرح جوتے اٹھا کر ان پر حملہ کردیا،اس بیہودہ  حرکت کی وجہ سےامام صاحب کی  نماز ٹوٹ گئی۔لیکن  جیسے ہی اس نے حملہ کیا لوگوں نے اسے فوراً پکڑ لیا، اس شخص نے ایسا کیوں کیا یہ بات تو پتا نہیں ہے۔لیکن بہت سے انٹر نیٹ یوزر کے مطابق جب اسے شخص کو گرفتار کیاگیا، تو پتہ چلا گیا کہ یہ شخص اصل میں  پاگل تھا،بہر حال  جو بھی ہو  یہ ویڈیو  اصل میں بہت  شوکنگ تھی۔ 

نمبر 3 : دوستو  موت انسان کا پیچھا  کرتی ہے ،کبھی موت انسان کو کھینچ کر گاڑی میں بیٹھاتی ہے، اس کا ایکسیڈنٹ ہوتا ہے اور وہ مر جاتا ہے ۔کبھی موت انسان کو جہاز میں بیٹھاتی ہے اور جہاز تباہ ہو جاتا ہے اور وہ مر جاتا ہے۔ کوئی ڈوب کر مر جاتا ہے تو کوئی جل کر مر جاتا ہے۔لیکن  قربان جاؤں میں اس انسان کی موت پر جو مسجد میں آتا ہے نماز پڑھنا شروع کرتا ہے اور پھر سجدے میں اس کی موت ہوتی ہے ۔ بے شک ایمان والو کی موت  بہت آسان اور خوبصورت ہوتی ہے۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک اللہ نیک بندہ مسجد میں آتا ہے۔ اور بڑے ہی اہتمام کے ساتھ رب کے حضور  کھڑا ہوتاہے ۔پھر رکوع اور سجود ادا کرتا ہے۔ پیارے دوستو یوں یہ اللہ کا نیک بندہ  اپنی نماز مکمل کرتاہے۔نماز مکمل کرنے کے بعداسے گھٹن محسوس ہونے لگتی ہے  وہ جوں ہی دوبارہ سجدے میں جاتا ہے تو اس کی روح پرواز کرجاتی ہے۔سبحان اللہ  اللہ پاک سے دعا ہے کہ ایسی پیاری موت ہر مسلمان کو نصیب عطا فرمائے۔ آمین

نمبر4 : مساجد اللہ کا گھر ہونے کے ساتھ ساتھ  ذکرو اذکار  اور عبادت  کی جگہ  ہوتی ہیں۔ لیکن کچھ لوگ مسجدوں کو بھی کھیلنے کی جگہ سمجھ لیتے ہیں ،ایک مسجد کے اندر تراویح کی جماعت ہو رہی تھی،اس دوران دو لڑکے آپس میں لڑائی جھگڑا کرنا شروع ہو گئے،آگے لوگ نمازادا رہےتھے، اور پیچھےیہ  دونوں لڑکے جانوروں کی طرح لڑ رہے تھے۔ یہ مسلمانوں کے لئے بڑی شرم  اور افسوس کی بات ہے، کہ  اپنے بچوں کو اتنی بھی تربیت نہیں دی گئی کہ  وہ  مسجد کے اندر ہی  اس طرح کی حرکت کرنا شروع ہوگئے، اور مسجد کا احترام تک نہیں کیا۔بہرحال  جو بھی ہو  اس  سے زیادہ  شرم اور دکھ کی بات بھلا اور کیا ہو سکتی ہے۔

نمبر 5: دوستو  دنیا میں بہت سے ایسے ممالک ہیں جہاں عورتوں کے لیے بھی الگ سے  مسجد بنائی جاتی ہے،تاکہ وہ  وہاں آکر  جما عت کے ساتھ  نماز ادا کرسکیں، لیکن کیا ہوا اگر عورتیں  نماز پڑھ رہی ہوں تو وہاں پر  شیطان آ جائے۔ کچھ عورتیں  جماعت کے ساتھ  نماز ادا کررہی تھیں۔کہ اک  شیطان صفت  چور وہاں پر آگیا ،پہلے تو اس نےکھڑے ہوکر انتظار کیا کہ عورتیں سجدے میں جائیں  اور یہ اپنے کام کو سٹارٹ کرنا شروع کر ے۔جیسے ہی یہ عورتیں سجدے میں گئیں تو اس  منافق نے  آگے آکر وہاں موجود اک عورت کا بیگ اٹھایا اور بھاگ گیا۔اپنی رقم اور  قیمتی اشیاء  تو سب کو ہی  عزیز ہوتی ہیں۔ لیکن ان عورتوں میں سے ایک بھی عورت نے  اپنی نماز نہیں توڑی اور نماز جاری رکھی۔ حالانکہ انہوں نے  محسوس بھی کر لیا تھا کہ چو ر  یہاں چوری کر رہا ہے۔

نمبر6:  دوستوں کچھ دن پہلے انٹرنیٹ پر مسجد حرم کی اک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی،جس میں ایک عورت احرام پہن کر خانہ کعبہ کا طواف کر رہی تھی۔ لوگوں نے اسے  بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔کیونکہ  اسلام میں اس طرح  عورتوں کو احرام باندھنے  کی اجازت نہیں ہے۔مگر المیہ یہ ہے کہ لوگ سوچے سمجھے اور حقیقت جانے بغیر ہی  اپنی اپنی رائے دینا شروع کر دیتے ہیں ۔ جب  اس معاملے کی تحقیق کی گئی ہے تو پتا چلا کہ یہ  کوئی لڑکی نہیں بلکہ ایک  لڑکا تھا، جس نے لمبے بال  رکھے ہوئے تھے، یہ اپنے کسی  دوست کے ساتھ عمرہ کرنے کے لئے آیا ہوا تھا۔اور احرام باندھ کر طواف کر  رہا تھا،اس لڑکے اپنا  عمرہ مکمل  کرنے کے بعد اپنے بال  بھی کٹوا دیئے تھے۔بہرحال  کسی پر تنقید کرنے سے پہلےحقیقت اور سچائی کو  جان لینا چاہیے۔

 نمبر 7: پیارے دوستو  دنیا میں بہت سے ایسے مسلمان ہیں  کہ نماز کے معاملے میں بہت زیادہ آلسی ہوتے ہیں،انہیں جب  نماز پڑھنے کے لیے کہا جائے تووہ کوئی نہ کوئی   بہانہ بنا دیتے ہیں ۔یہ ان لوگوں کے لیے  خاص طور پر اک بہت بڑا سبق ہے۔اس میں معذور لوگ باقاعدہ مسجد کے اندر آکر  نماز ادا کر رہے ہیں۔ان میں کچھ لوگوں کی ٹانگیں نہیں ہیں،کچھ لوگوں کے بازو  نہیں ہیں، اور کچھ لوگ تو اپاہج ہیں۔محتاج ہونے کے باوجود بھی یہ لوگ اللہ کی عبادت  کے لیے باقاعدہ مسجد آ کر وضو کر کے نماز ادا کر رہے ہیں۔ یہ ان کے لئے شرم  کی بات ہے  جو سلامت ہونے اور  اللہ تعالی کی ہزاروں نعمتیں کھانے کے باوجود بھی سجدہ شکر ادا  نہیں کرتے۔کیا آپ ان عظیم لوگوں کو ایک لائیک دینا پسند کروگے۔

دوستو اگر آپنے بھی اپنے اردگرد کوئی ایسا واقعہ رونما ہوتے دیکھا ہے تو کمنٹ سیکشن میں ضرور شیئر کریں۔

اس حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار اس  کو لائیک اور شیئر کرکے ضرور کیجئے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے