دنیا میں موجود ایسے جانور جو غائب ہو سکتے ہیں |Most Invisible Animals In The World

دنیا میں موجود ایسے جانور جو غائب ہو سکتے ہیں  |Most Invisible Animals In The World
Most Invisible Animals In The World

 
بِسم اللہ ِالرّحمنِ الرّحیم
السلام علیکم دوستو کیسے ہو امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے ۔
دوستو اگر آپ سے کسی کری ایچر کے  بارے میں پوچھا جائے تو آپ کو ایسے کئی جانوروں  کے نام اور ان کی پکچرز یاد آ جائیں گے، جسے آپ نے کبھی نہ کبھی ضرور دیکھا ہوگا۔ لیکن اگر آپ سے یہ پوچھا جائے کہ کیا آپ نے ایسے انیملز کو دیکھا ہے جو دکھائی نہیں دیتے۔ تو یہ سن کر آپ کو زور کا جھٹکا ضرور لگے گا آپ یہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ بھلا ایسا بھی کوئی جانور  ہوتا ہے۔جی ہاں

Watch Complete Video

ہماری اس کائنات میں ایسے بھی جانور موجود ہیں۔
 ہم آج کچھ ایسے ہی جانورں کے باریں میں بتائیں گے،ساتھ ہی ہم آپ کو یہ بھی  بتائیں گے، کہ اس طرح کے اینیملز کہاں پائیں جاتے ہیں۔ اور اپنا سروایئول کیسے کرتے ہیں
 نمبر1: لیف انسکٹ: دوستوں اسے دیکھ کر آپ کو لگ رہا ہوگا کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے بھلا کوئی پتا بھی کبھی ڈانس کر سکتا ہے کیا ۔تو ہم آپ کو بتا دیں کہ نہ تو یہ کوئی پتہ ہے اور نہ ہی یہ ڈانس کر رہا ہے۔بلکہ یہ پتے  جیسی  نظر آنے والی ایک قدرتی تخلیق ہے۔ جسے ہم لیف انسکیٹ کے نام سے جانتے ہیں۔ اصل میں یہ ایمزنگ اینیمل  جنگل میں رہنے والے کئی اینیملز  اور  برڈز کی  پسندیدہ خوراک ہوتا ہے۔اس لیے لیف انسیکٹ کو اپنی جان بچانے کے لیے اس طرح کا پنترا آزمانا پڑتا ہے ۔اپنی جان کوذرا سا  بھی خطرہ محسوس کرتے ہی یہ جانور  بلکل فریز ہو جاتے ہیں۔ اورکوئی انہیں دیکھ نہ پاتا۔ اگر  بات کی جائے  ان کے کھانے پینے کی، تو یہ پیڑوں پر آنے والے پھلوں کو کھا کر ہی اپنا گزارا کرتے ہیں۔ اور بات کریں ان کے بسیرے کی  تو یہ اپنا پورا جیون درختوں  پر ہی گزاردیتے ہیں۔
نمبر2: ایسڑن سکریچ اوؤل: اب ذرا اسے دیکھیے،اسے دیکھ کر آپ ضرور چونک گئے ہوں گے۔کہ بھلاکوئی  آنکھوں والا پیڑ  بھی ہوتا ہے۔ یہ کوئی آنکھوں والا پیڑ نہیں بلکہ اس پیڑ پر بیٹھا ایک اوؤل ہے۔ جن کا نام ایسڑن سکریچ اوؤل ہے۔ اور اس کی خاصیت  یہ ہے کہ جب  یہ کسی سوکھے پیڑ پر بیٹھا ہوتا ہے، تو خود کو پیڑ میں اس قدر چھپا لیتا ہے، کہ دور سے صرف اس کی آنکھیں ہی نظر آتی ہیں۔ اور اگر کہیں اس نے اپنی آنکھیں بند کر لیں تو یہ پوری طرح سے پیڑ  میں ہی مکس ہوجاتا ہے۔اس حالت میں کسی کے لیے  یہ بتا پانا بہت ہی مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ  پیڑ ہے یا پھر  پیڑ پر بیٹھا کوئی الوہے۔ اب  بات کریں  اس کے رہنے کی تو سوکھا ہوا پیڑ اس کا پسندیدہ بسیرا ہوتا ہے۔کیونکہ سوکھے پیڑ میں یہ خود کو آسانی سے چھپا لیتا ہے۔
 نمبر 3 : دی بَف ٹِپ موتھ : اس  کو دیکھ کر آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کوئی لکڑی کا ٹکڑا ہےتو آپ غلط ہیں کیونکہ یہ کوئی معمولی لکڑی کا ٹکڑا نہیں ہے، بلکہ یہ دی بَف ٹِپ موتھ نام کا ایک جانور ہے ۔اور یہ دنیا کے سب سے زیادہ نہ نظر آنے والے انیملز  میں سے ایک ہے، یہی وجہ ہے کہ اس پر جلدی کسی انسان کی نظر ہی نہیں پڑتی ۔یہ امیزنگ جانور زیادہ تر جنگلوں اور گارڈن میں ہی پائے جاتے ہیں۔یہ جون اور جولائی کے مہینوں میں زیادہ تر دکھائی دیتے ہیں۔ اگر  بات کی جائے  ان کے رہنے کی تو یہ  زیادہ تر پیڑوں کے اندر چھپ کر رہنا پسند کرتے ہیں ۔
نمبر4 : لِپٹو سِفلس :شیشے کی طرح دِکھنے  والایہ کری ایچر لِپٹو سِفلس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا سمندری جانور ہے جو خود  کوچھپانے میں ماہر ہوتا ہے۔ جب یہ  انڈوں سے باہر نکلتے ہیں تو ان کا جسم پوری طرح سے تبدیل  ہو جاتا ہے ،جس کی وجہ سے دوسرے سمندری انیملزانہیں  آسانی سے دیکھ نہیں  پاتے۔ اور ایسی حالت میں یہ دوسرے  سمندری جانوروں کے جان لیوا حملوں سے خود کو آسانی سے بچا لیتے ہیں۔لِپٹو سِفلس انڈوں  سے نکلنے کے بعد تین مہینوں تک ایسے ہی نہ نظر آنے والے رو پ میں رہتے ہیں۔ اور جب انہیں یہ احساس ہو جاتا ہے کہ اب اپنی حفاظت یہ  خود کر سکتے ہیں تو یہ اپنے اصلی روپ میں آ جاتے ہیں۔ اپنی باڈی کو  اپنے حساب سے بدلنے کا یہ ہنر انہیں نچرل روپ سے ملتا ہے۔ جس کا بخوبی استعمال کرکے  یہ جانور  کافی لمبے عرصے  تک  زندہ رہتے ہیں۔
نمبر 5 : اوک لیف بٹر فلائی: دوستو جب آپ کسی پارک میں گھومنے جاتے ہیں، تو اپنے آس پاس کئی طرح کی رنگ برنگی  تتلیاں اڑتے ہوئے دیکھتے ہوں گے۔مگر  اس کو دیکھنے کے بعد اگر آپ سے کوئی یہ پوچھے کہ یہ کیا ہے ؟تو آپ کا ایک ہی جواب ہوگا کہ یہ ایک پتہ ہے، مگر ایسا بالکل نہیں ہے کیونکہ یہ کوئی پتہ نہیں بلکہ ایک بٹر فلائی ہے ۔جس کا نام اوک لیف بٹر فلائی ہے۔ جو عام طور پر دیکھنے میں تو ایک سوکھا ہوا پتا لگتا ہے لیکن یہ تتلی  اندر سے بہت ہی کلر فل  ہوتی ہے۔ جنگلوں میں ان کو ڈھونڈنا کافی مشکل کام ہوتا ہے۔یہ نایا ب تتلی عام طور پر نیپال،بھوٹان، تھائی لینڈ  اور ویتنام میں پائی جاتی ہے۔
نمبر6 : گرے ٹری فراگ:یہ مینڈکوں کی  ایک ایسی نسل ہےجو عام طور  پر درختوں پر رہنا پسند کرتی ہے ۔یہ مینڈک  اپنے جسم  کی رنگت  کو بدلنے میں کافی ایکسپرٹ ہوتا ہے،خطرہ محسوس ہوتے ہی یہ اپنے  رنگ کو بدل  کر ٹری کے  کلر جیسا بنا لیتا ہے۔جس سے کوئی انہیں  دیکھ نہیں پاتا۔ یہ عام طور پر امریکا اور  کینڈا میں پائے جاتے ہیں۔ ان کی رنگت سفید ،گرےاور براؤن بھی ہوتی ہے۔ اور اس کا سائز قریب دو انچ تک ہوتا ہے۔
نمبر7 : پنک وِنجڈ سٹک :دوستوں اس دھرتی پر بہت سارے ایسے قدرتی  شاہکار  ہیں جن کے جسم کا کلرپیڑ کے پتوں اور شاخوں کی طرح ہوتا ہے۔پنک وِنجڈ سٹک بھی ایسا ہی ایک انمول جانور  ہے۔ اور اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ کسی بھی جگہ پر  اپنے آپ کو چھپا  سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں ایک اور خاصیت  یہ ہوتی ہے کہ  جب  اس کی جان کو خطرہ محسوس ہوتا ہے تو یہ کچھ اس طرح ایکٹنگ کرنے لگتے ہیں  جیسے یہ مر گئے ہوں۔ یہ اپنی حرکت بالکل ہی بند کر دیتا ہے،اور ایک مردار  کی طرح چپ چاپ پڑا رہتا ہے۔یہ انیملز  زیادہ تر چائنہ اور آسٹریلیا میں پائے جاتے ہیں۔
نمبر8 : لیف ٹیلڈ کےکو:اس کے پاس  خود کو کسی کی نظر سے بچانے کا بہت ہی کمال کا ہنر ہے۔ یہ کسی پیڑ پر اس قدر براجمان ہوتی ہے کہ بڑے سے بڑا ایکسپرٹ  بھی اس کو پہچاننے میں دھوکا کھا جاتا ہے۔ لوگوں کو  یہ طے کر پانا مشکل ہو جاتا ہے کہ پیڑ پر لٹکا یہ کوئی سوکھا پتا ہے یا  پھر کوئی جاندار بیٹھا ہے ۔عجیب سانظر آنے  والا چھپکلی نما  یہ جانور اپنے  ماحول کے حساب سے اپنی باڈی کے رنگ کو بدلنے کی قابلیت بھی رکھتا ہے۔اگر  بات کریں اس کے  کھانے کی، تو چھوٹے موٹے کیڑے مکوڑوں کو کھا کر  ہی اپنا گزارا کرتی ہے۔
 نمبر9 : اوک ٹو پائے: اسے سمندی اینیملز  میں بہت ہی خطرناک  مانا جاتاہے۔اوک ٹو پائے، اوک ٹو پس کی اک ایسی نسل ہے ،جو پوری دنیا میں سب سے الگ ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ  یہ اوک ٹو پس  اپنے آپ کو کیسے غائب  کر سکتا ہے، تو آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ اس کے پاس بھی ماحول کے حساب سے اپنا رنگ بدلنے کی کمال کی مہارت ہوتی ہے۔ یوں  تو اوک ٹو پس  گہرے بھورے رنگ کا ہوتا ہے، لیکن اپنے اوپر کسی بھی طرح کے خطرے کو بھانپتے ہی  یہ اس  جگہ کے حساب سے اپنا رنگ بدل لیتا ہے، جہاں وہ موجود ہوتا ہے۔

دوستو آج کے لیے بس اتنا ہی،امید کرتے ہیں کہ ہماری آج کی یہ کاوش آپ کو  پسند آئی ہوگی۔ اس  حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار اس کو لائیک اور شیئر کرکے ضرور کیجئے گا ۔کمنٹس میں اپنی قیمتی آرا ضرور دیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے