Hawai Jahaz Ke Pilot Ka Karnama Dekh Kar AAP Dang Reh Jaenge | TALENTED AIRPLANE PILOTS IN THE WORLD


Hawai Jahaz Ke Pilot Ka Karnama Dekh Kar AAP Dang Reh Jaenge | TALENTED AIRPLANE PILOTS IN THE WORLD
TALENTED AIRPLANE PILOTS IN THE WORLD

ہیلو  دوستو کیسے ہو, امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے ۔

دوستو اگر آپ نے ہوائی جہاز  کا سفر کیا ہے تو آپ  جانتے ہوں گے کہ ٹیک آف  اور لینڈنگ کے وقت جہاز کے 

پائلٹ کو بہت ہوشیار رہنا پڑتا ہے۔ کیونکہ یہی 2 وقت  کافی خطرناک ہوتے ہیں۔ اور دنیا کے ستر فیصد پلین  حادثے ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت ہی ہوتے ہیں۔ ایسے مشکل  وقت میں ہی  پائلٹ کی مہارت اور سوج بھوج  کام آتی ہے۔ دوستو آج ہم آپ کو دنیا کے کچھ قابل پائلٹس کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔جنہوں نے مشکل اور خطرناک حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنے جہازوں  کو لینڈ کیا بلکہ تما م مسافروں کو  بھی معجزانہ طور پر محفوظ رکھا۔یہ تمام معلومات اس کے علاوہ اور  بہت کچھ آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں۔

WATCH COMPLETE VIDEO

نمبر1 : دوستو فلائٹ کو لینڈ  کرواتے وقت  اس کے ٹائر کا صحیح ہونا بہت ضروری ہے ۔لیکن اس جہاز کے ساتھ کچھ الگ ہی ہوا ہے۔ جب یہ جہاز لینڈ ہو رہا تھا تو اس کے لفٹ سائیڈ کا ویل پھٹ گیا ،خوش قسمتی سے اس جہاز کے پائلٹ نے اسے کنٹرول کر لیا اور یہ مٹی میں جا کر پھنس گیا۔اس  حادثے میں کسی کو بھی چوٹ نہیں لگی۔ اتنے  لوگوں کو  بچانے کے لیے اس پائلٹ کو دل سے سلام ۔

نمبر2 : دوستو 2005 میں جیٹ بلیو A320  نیو یارک سے ٹیک آف ہوا۔لیکن اُڑنے کے چند منٹ بعد ہی پائیلٹ کو پتہ چل گیاکہ اس کافرنٹ ویل خراب ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس پلین کو لاس اینجلس میں اتارنے کا فیصلہ کیا ،پائلٹ  نے دو گھنٹے پلین کو لگاتار اوپر  ہوا میں اُڑائے رکھا ،تاکہ فیول ختم  ہو جائے اور آگ نہ لگے ۔آخر میں انہوں نے دو سو بائیس کلو میٹر کی سپیڈ  پر جہاز کو لینڈ کیا ۔پائیلٹ نے پوری  کوشش کی کہ اس کا  اگلا ویل زمین سے ٹچ نہ ہو ،اس کے لیے انہوں نے اس کے اگلے سِرے کو  اوپر اٹھا کر رکھا ۔لیکن آخر کار  زمین سےٹچ  ہونےسے  اس کا ٹائر بلاسٹ ہو گیا۔مگر ٹائر بلاسٹ  ہونے کے باوجود بھی یہ جہاز بلکل محفوظ طریقے سے لینڈ  ہو گیا۔ اور 140 مسافر بلکل سیف رہے۔

نمبر 3: دوستو جہاز کتنا بھی بڑا ہو اور اس کا انجن کتنا بھی پاورفل کیوں نہ ہو، تیز ہواؤں کا سامنا کرنا اتنا آسان کام نہیں ہے۔ ایسے موسم میں پائلٹ کا صحیح امتحان ہوتا ہے۔ دوستو یہ سٹوری ایک قابل پائلٹ کی ہے جو کہ ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت تیز ہواؤں کا سامنا کر رہا ہے۔ہوائیں اتنی تیز ہیں  کہ جہاز کو رن وے پر اترنے نہیں دے رہی ہیں۔ لیکن پائلٹ نے ایسے موسم میں بھی سیف لینڈنگ کر کے کمال کر دیا ۔

نمبر 4 : دوستوں بونئیگ 676 جہاز جب ائیر پورٹ  پر لینڈ کر رہا تھا، تو تیز ہوا کے چلتے  ہی  یہ جہاز کریش ہونے  والا تھا۔ پائلٹ نے 2بار جہاز کو زمین پر اتارنے کی کوشش کی، لیکن ہوا اسے  اوپر اڑا دیتی تھی، لیکن اس پائلٹ کے کنٹرول کی وجہ سے جہاز صحیح سلامت لینڈ ہوگیا۔

 نمبر 5 : دوستوں یہ  ایک پرائیویٹ پلین ہے ۔اس کا پائلٹ فلائٹ کے لیے  اوپر اڑا۔کچھ دیر بعد اسے معلوم ہوا کہ پلین کا ویلنگ  سسٹم خراب ہو چکا ہے۔ اور اس پلین  کو لینڈ  کر اتے وقت اس کے ویل اوپن نہیں ہوں گے۔ لیکن اس ماہر پائلٹ نے طیارے کو ایسی مہارت سے  لینڈکروایا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہے، اور باہر نکل کر ریلکس ہوکر  اس کا جائزہ لینے لگا  ہے۔یہ واقعی بڑا  ہی ماہر پائلٹ تھا۔

نمبر 6 :  دوستوں  یہ ویڈیو امارات ایئر لائنز 8380 کی ہے۔ اس ویڈیو میں یہ پلین لینڈنگ  کے وقت ہوا کی وجہ سے زِگ زیگ ہونے لگا ہے۔ ہو ا نے جہاز کو لگ بھگ فلپ ہی کردیا تھا ،لیکن اس کے باوجود پائلٹ  نے اسے کنٹرول کر لیا۔ ذرا دیکھیے اس پائلٹ کی قابلیت ،واہ کمال ہے بھائی ۔

نمبر7 :  نومبر 2011 میں پھولش ائیر لائینز کمپنی کے ایک جہاز بوئینگ 767کے لینڈ کرنے کے  دوران تما م ویلز  کھلے ہی نہیں۔ اس کا سنٹرل ہائیڈرولک  سسٹم  پورے طریقے سے فیل ہوگیا تھا ۔جس کی وجہ سے  ایک بھی ویل  باہر نہیں نکل پایا۔ اسی وجہ سے پائلٹ کو اس کی باڈی ڈائرکٹ  زمین پر اتار  نی پڑی ،پائلٹ کو جب اس بات کا احساس ہوا تو اس نے جہاز کو زیادہ دیر تک ہو ا میں اڑا کر اس کا فیول ختم  کر دیا تاکہ جہاز میں آگ نہ لگے۔ اس کے لئے وہ ایک گھنٹے تک ایئرپورٹ کے ارد گرد ہی اڑتے  رہے ۔ایوی ایشن  کنٹرول کو اس کی خبر دی گئی لیکن اس کا کوئی حل موجود نہیں تھا، مگر اس ائیر پلین کے ماہر  پائلٹ نے اسے بالکل سیف لینڈ کروا دیا۔ اور اس میں موجود 220 مسافروں  میں سے ایک بھی زخمی نہیں ہوا ۔دوستو کیا آپ نے ہوائی جہاز میں سفر کیا ہے کمنٹ کرکےضرور بتائے گا۔

نمبر8 :  دوستو یہ بات ہے سن  2018  کی۔ جب  جرمنی میں موسم انتہائی خراب تھا اور  تیز ہواؤں کا سلسلہ چل رہا تھا۔ جس میں  ہواؤں کی رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی تھی۔ اور اسی وجہ سے سبھی ائیر پورٹ کو  بند کر دیا گیا تھا۔ہواوؤں کی یہ  سپیڈ حد سے زیادہ تیز تھی ،اس دوران ایک  بمبار یٹ  Q400  فلائیٹ جرمنی کے ائیر پورٹ  پر  لینڈ کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔لیکن اس جہاز کو بھی سیف  لینڈ کرا دیا گیا تھا۔ اس کمال کے پائیلٹ کے لئے ایک لائک تو بنتا ہے۔

دوستوامید کرتے ہیں کہ ہماری آج کی یہ کاوش آپ کو  پسند آئی ہوگی اس  حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار اس کو لائیک اور شیئر کرکے ضرور کیجئے گا ۔دوبار ہ ملیں گے اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے