![]() |
| Quran Ka Mojza |
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کروڑ ہا درود وسلام
نبی پاک ﷺکی ذات اقدس پر
شا جی انفو دیکھنے والے
تمام دوست احباب کو اسلام علیکم ورحمتہ
اللہ وبرکاتہ
پیارے دوستو اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو کوئی بیماری نہیں ہوتی اور وہ اچانک مر جاتے ہیں۔جبکہ کچھ لوگ سالوں تک بیمار رھتے ہیں اور ان کو موت نہیں آتی۔جب کوئی بیماری لمبی ہو جاتی ہے تو اس بیماری سے نہ صرف مریض تنگ ہوجاتا ہے بلکہ اس کا خیال رکھنے والے بھی اس کی بیماری سے تنگ آ جاتے ہیں۔ جب بھی انسان پر کوئی بیماری آتی ہے تو بے شک اللہ تعالی ہی انسان کو اس بیماری سے شفا عطا فرماتاہے ۔ بعض اوقات شفاء کسی ظاہری سبب سے حاصل ہوتی ہے اور بعض اوقات بغیر سبب ہی بیمار شخص شفاء یاب ہو جاتاہے۔لیکن یہ بات یاد ریکھنے کی ہے،کہ شفاء تو اللہ تعالی ہی دیتا ہے، اللہ کے سوا کون ہے جو شفا دے سکے ۔ اسی چیز کو اللہ تعالی قرآن پاک میں یوں بیان فرمایا ہے "اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو اللہ مجھے شفا بخشتا ہے" اس لیے بیمار کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی ہر بیماری کی شفاء اللہ تعالی سے طلب کرے، یاد رہے کہ علاج کرانا منع نہیں ہے لیکن علاج سے پہلے یہ ضروری ہے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق اپنا علاج ان چیزوں سے کرنے کی کوشش کی جائے، جن میں اللہ کے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ نے شفا بتلائی ہے۔ یاد رہے کہ قرآن پاک کو اللہ تعالی نے خود مومنوں کے لیے شفا بتایا ہے بلکہ یوں فرمایا کہ ہم نے اس قرآن کو مومنوں کے لئے شفاءاور رحمت بنا کر اتارا ہے۔ معلوم ہوا کہ اللہ تعالی نے اس قرآن پاک میں شفا رکھی ہے لیکن افسوس کہ ہم لوگ قرآن پاک سے دور ہو چکے ہیں۔ آج کی ویڈیو میں ہم آپ کو قرآن پاک سے ہی ایک ایسا وظیفہ بتانے جا رہے ہیں کہ جس وظیفے کی برکت سے آپ کے جسم کے اندر کوئی بیماری نہیں رہے گی،انشاءاللہ۔ اور ہر طرح کی بیماری سے آپ کو نجات ملے گی ۔یہ عمل بہت ہی پیارا عمل ہے جو کہ قرآنی عمل ہے اس عمل سے اپنی بیماریوں کا علاج بھی کریں اور اپنے مریضوں کا علاج بھی اس عمل سے کریں۔ یہ عمل قرآن پاک کی کس آیت کا ہے اور اس عمل کو آپ نے کیسے کرنا ہے۔پیارے دوستو اللہ تعالی ٰ ہمیں علاج کرنے سے منع نہیں کرتا لیکن ہم مسلمانوں کااس بات پر پختہ یقین ہے کہ شفاءتو اللہ ہی دے گا۔ اسلئے بیماری کی صورت میں سب سے پہلا کام جو کہ مسلمان کو کرنا چاہیے،وہ ہے رجوع الی اللہ یعنی جیسے ہی بیماری کا سامنا ہو تو دو رکعت نماز صلاۃ الحاجت پڑھیں ،اللہ تعالی سے دعا مانگیں، اور اپنے لیے شفاء طلب کریں،انشاء اللہ ربِ کریم اس عمل سے اپنے بندے کو شفا دے گا۔ اگر شفا نہیں ہوتی تو پھر صدقہ کریں ،کیونکہ احادیث مبارکہ سے یہ بات ثابت ہے کہ اللہ تعالی صدقے سے پریشانیوں اور مصیبتوں کو دور فرما تا ہے۔ اگر پھر بھی شفا نہیں ہوتی تو پھر اپنے معالج کے پاس جائیں۔ اس کے علاوہ احادیث مبارکہ میں او ر بھی بہت سی تعلیمات ملتی ہیں، جو کہ بیمار کی شفا کے لیے بتلائی گئی ہیں۔ مثلاً شہد کا استعمال کرنا ،آبِ زمزم استعمال کرنا ، وغیرہ وغیرہ۔تو دوستو معلوم ہوا کہ علاج کرانا بھی ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعاؤں کے ذریعے شفاء طلب کرنی چاہیے۔ یاد رہے کہ وہ طاقت جو اللہ تعالی نے قرآن پاک میں رکھی ہے اور نبی کریم ﷺ کی زبان سے نکلے ہوئے الفاظ میں رکھی ہے ،وہ طاقت دنیا کی کسی چیز میں نہیں ہو سکتی ہے۔حضرت خلد بن ولید رضی اللہ عنہ کامشہور قصہ ہے کہ کفار نے ایسی زہر تیار کی کہ اگر زمین پر گرتی تو اسےبھی جلا دیتی تھی۔ اور کفار نے اس بات کا اعلان کیا کہ ہم نے اپنی تلواروں پر یہ زہر لگایا ہوا ہے ،جس کے بدن کے ساتھ یہ زہر لگے گا وہ زندہ نہیں بچ سکے گا ۔جب حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالی عنہ نے یہ بات سنی ،تو ان سے کہا،لاؤ ذ را وہ زہر میں بھی تو دیکھوں وہ کیسا ہے۔ کافروں نے جب وہ شیشی آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو دی، تو آپ نے نبی کریم ﷺ کی بتلائی ہوئی دعا پڑھی اور وہ زہرکی شیشی اپنے منہ کے ساتھ لگا لی، کفار کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئ۔ دوستوں اسے کہتے ہیں یقین۔اللہ تعالی کے اور نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے کلام میں بہت طاقت،حکمت ،اور شفاء ہے۔ اس لئے ان اعمال کو پورے یقین کے ساتھ کرنا چاہیے ۔تو چلیے دوستوں بڑھتے ہیں اپنے آج کے عمل کی جانب، جو کہ قرآنی عمل ہے اور ہر بیماری سے شفا کے لیے بہت ہی مجرب ہے۔ اس عمل سے ان شاء اللہ آپ کے جسم کی ہربیماری سے آپ کو شفا ملے گی ۔ ڈاکٹروں کے پیچھے بھاگنے سے پہلے آپ نے ایک عمل ضروری کرنا ہے ۔انشاء اللہ آپ کو ڈاکٹروں کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس آیت میں ایسی طاقت ہے کہ اس کی وجہ سے انشاءاللہ آپ کے جسم میں موجود ہر بیماری ختم ہو جائے گی۔ دوستو یہ آیت جس کا عمل ہم آپ کے لئے لے کر آئے ہیں یہ آیت سورہ انعام کی آیت نمبر 17 ہے۔ جس کو آپ اپنی اسکرین پر بھی دیکھ سکتے ہیں ۔۔۔۔اس کا ترجمہ یوں ہے اور اگر تجھے اللہ کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا اور کوئی دور کرنے والا نہیں۔ اور اگر تجھے کوئی بھلائی پہنچائے تو وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔اس آیت کا عمل ایک ایسا مجرب عمل ہے کہ جس سے آپ کی ان شاءاللہ ہر بیماری دور ہوجائے گی۔ اس عمل کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے اس آیت کو صبح کے وقت پڑھ کر مریض کے اوپر دم کر دینا ہے۔ اگر مریض خود پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے تو زیادہ بہتر ہے ،ورنہ کوئی بھی اس آیت کو پڑھ کر مریض کے اوپر پھونک سکتا ہے۔ اور اسی آیت کو آپ نے شام کے وقت بھی 33 مرتبہ پڑھنا ہے اور مریض پر دم کر دینا ہے۔ اس عمل کو شروع کرنے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ مریض کی حالت بہتر ہونا شروع ہوجائے گی، اور انشاء اللہ آہستہ آہستہ مریض کی مرض ختم ہونے لگے۔ اس عمل کو آپ نے مکمل یقین کے ساتھ کرنا ہے ،اور اللہ کی ذات پر مکمل بھروسہ کرنا ہے ۔کہ اللہ ہی آپ کے جسم سے ہر بیماری کو دور فرمائے گا۔پیارے دوستو یہ ایک چھوٹی سی آیت ہے۔ اس لیے بہتر تو یہی ہے کہ اس آیت کو یاد کر لیا جائے، اور مریض کو بھی یاد کروا دیا جائے۔ اور مریض سے تاکید کریں کہ وہ ویسے بھی اس آیت کی تلاوت کرتا رہے۔ اور اللہ پر مکمل بھروسہ رکھیں کہ بے شک وہ ہی شفا دینے والا ہے آپ اپنی آنکھوں سے خود ہی بہت جلد اس آیت کی برکات دیکھیں گے۔ یاد رہے کہ صحت اللہ تعالی کی بڑی نعمت ہے، اسی لئے چاہئے کہ ہمیشہ اللہ تعالی سے عافیت کی دعا مانگی جائے، اور جب بھی بیماریوں سے نجات کی دعا کی جائے ،تو اس یقین کے ساتھ مانگا جائے کہ اللہ تعالی ہی کی طرف سے یہ بیماری ہے، اور بے شک اللہ ہی اس سے نجات دینے والا اور ہی شفا دینے والا ہے۔ جتنے زیادہ یقین کے ساتھ اِس قرآنی آیت کا عمل کیا جائے گا، اتنا ہی جلد اِس کے نتائج سامنے آنے لگیں گے۔ خود بھی اس عمل کو پورے یقین کے ساتھ کریں۔ اور اس کو زیادہ سے زیادہ شئیر بھی کریں تاکہ بہت سارے لوگوں تک یہ بات پہنچ سکے اور وہ اس سے مستفید ہو سکے ۔آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین


0 تبصرے