Ye 2 Cheez Moli Ke Sath Kabhi Mat Khana | ورنہ کوئی علاج کام نہیں آئے گا | HEALTH TIPS IN URDU & HINDI

 

Ye 2 Cheez Moli Ke Sath Kabhi Mat Khana | ورنہ کوئی علاج کام نہیں آئے گا | HEALTH TIPS IN URDU & HINDI
HEALTH TIPS IN URDU & HINDI

بسم اللہ الرحمن الرحیم

کروڑ ہا درود وسلام نبی پاک ﷺکی ذات اقدس پر

شا جی انفو دیکھنے والے تمام دوست  احباب کو اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

پیارے نظرین کرام!کیا سردی کے موسم میں ٹھنڈی ٹھنڈی مولی کھا لینی چاہیے یا نہیں، اس کے فوائد کیا ہیں ،اور یہ  کن صورتوں میں نقصان دیتی ہے۔ آج مولی کے بارے میں  تفصیل کے ساتھ  بات کریں گے۔ یاد رہے کہ مولی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے لیکن یہ آپ کو سردی زکام سے لڑنے میں مدد کر سکتی ہے۔مولی کھانے سے آپ زکام سے بچے رہ سکتے ہیں۔ اس لیے  اس  موسم میں اپنی قوت مدافعت کو مضبوط کرنے کے لیے کھانے میں مولی کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔ما ہرین کا  کہنا ہے کہ مولی کھانے والے شخص کو کوئی بیماری نہیں ہوتی، مولی کو کچا کھانا خاص طور پر فائدہ مند ہوتا ہے۔ کہتے ہیں کہ کھانے میں  پتلی مولی کا  استعمال کرنا چاہیے زیادہ تر لوگ موٹی مولی کھانا  پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ کھانے میں میٹھی لگتی ہے ، مگر خوبیوں میں پتلی مولی  زیادہ مفید  اور بہتر ثابت ہوتی ہے۔ پیارے دوستو مولی ضرور کھائیں مولی کے ہزاروں فوائد ہیں، لیکن مولی کھاتے وقت یہ کچھ  غلطیاں آپ نے بھولے سے بھی نہیں کرنی۔ یہ غلطیاں  کیا ہیں  اس حوالے سے ہم آپ کو مکمل تفصیل کے ساتھ  بتائیں گے۔ پیارے دوستو مولی کھانے میں جو غلطی کی جاتی ہے وہ بھی آپ کو بتائیں گے اور اس غلطی  کا کیا نقصان ہے یہ بھی بتائیں گے ۔لیکن پہلے آپ کو مولی کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔ دوستو ماہرین کا کہنا ہے کہ مولی آپ کی بھوک کو بڑھاتی ہے اور  آپ کے ہضمے کے نظام کو بہتر بناتی ہے۔ گیس کی پریشانیوں میں خالی پیٹ مولی کے ٹکرے  کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے ۔اور یہ  ہائی بلڈ پریشر کو  کنٹرول  کرنے  کا کام کرتی ہے ۔مولی میں پوٹاشیم ہوتا ہے جو کھانے میں سوڈیم کی زیادہ مقدار کو کنٹرول کرکے جسم کو ہائی بلڈ پریشر کے خطرے سے بچاتا ہے۔ مولی کے اور بھی بے انتہا فوائد ہیں ۔ طبی ماہرین کے مطابق مولی بہت سی بیماریوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔جن میں کچھ  مزید فائدے آپ  کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔ اور پھر آپ کو بتاتے ہیں کون سی چیزیں آپ نے  مولی  کے ساتھ نہیں کھانی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مولی میں فولک ایسڈ اور وٹا من سی پایا جاتاہے۔جو جسم میں کینسر کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھا  تا ہے ،جس کی وجہ سے انسان کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ رہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق  بواسیرجیسے مہلک  خطر ناک  مرض  میں کچی مولی کے پتے کی سبزی بنا کر کھانے سے آرام ملتا ہے۔ کھانے کا ہضم نہ ہونا یا کھٹی ڈکاریں آنا،اس  دوران مولی کافی مفید ہے۔ مولی کے ایک کپ  عر ق میں  مصری ملا کر پینے سے بدہضمی اور کھٹی میٹھی ڈکاروں  سے نجات ملتی ہے۔ ایسے لوگ  جنہیں دمہ یا سانس کی تکلیف ہوتی ہے انہیں چاہیئے کہ وہ باقاعدگی سے مولی  کھائیں ، کیونکہ اس میں موجود اجزا کی بدولت سینے کی جکڑن کم ہوتی ہے ،اور سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے، جگر اور پیٹ کے لیے یہ انتہائی مفید ہے۔ ماہرین کے مطابق مولی میں معدنیات  وافر مقدار میں  پائی جاتی ہے، جو جگر اور پیٹ کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے ،اور جسم کو توانائی بخشتی ہے۔مولی خون صاف کرنے کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔ یہ  جسم میں خون کےسرخ خلیات کو ختم ہونے سے بچاتی ہے ۔یرقان کے مرض میں مولی کے پتوں کا رس نکال کر چینی ملا کر مریض کو پلانے سے مرض  جڑ سےختم ہو جاتا ہے ۔مولی کھانے والوں کو کبھی یرقان نہیں ہوتا۔باقائدہ مولی  کھانے سے وزن میں کمی واقع ہو سکتی ہے، اگر آپ موٹاپے سے پریشان ہیں اور وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو مولی کے رس میں لیموں اور نمک ملا کر پیئں اس سے آپ کے  وزن میں  خاطر خواہ کمی واقع ہوسکتی ہے۔ ماہرین کا  دعویٰ ہے کہ مولی میں فاسفورس، کیلشیم اور وٹامن سی کے ساتھ فولاد  کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں، کہ گردے یا مثانے میں پتھری یا ریت آنے میں اس کا استعمال اکسیر اعظم ہے۔ اس کا متواتر استعمال  ان امراض کا شافی علاج ہے۔مولی ایسی خوراک ہے جو  خود دیر سے ہضم ہوتی ہے مگر دوسری غذاؤں  کو فوری ہضم کردیتی ہے۔ اور بواسیر کے مریضوں کیلئےمولی اور اس کے پتوں کا رس پینا بے حد  مفید ہے، جو  جلن اور خارش بھی ختم کردیتا ہے ۔پیارے دوستو یہ تو تھے مولی کے چند فوائد ۔اب آپ کو بتاتے ہیں  مولی کھاتے وقت  آپ نے کون سی غلطی نہیں کرنی۔اکثر لوگ  مولی کے فوائد جاننے کے بعد اس کا استعمال تو  شروع کر دیتے ہیں ، لیکن یہ نہیں جانتے کہ مولی کو کن چیزوں کے ساتھ کھانے سے پرہیز کر نا ہے۔ تقریبا ہر گھر میں ہی کھانے میں تازہ مولی اور ٹماٹر  کا سلاد  استعمال کیا جاتا ہے، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ مولی اور ٹماٹر کے سلاد کو رات کے وقت  نہیں کھانا چاہیے، کیونکہ رات کا کھانا  ایک لمبے وقفے کے بعد کھایا جاتا ہے اگر آپ رات کو ٹماٹر اور مولی پر مشتمل سلاد کھائیں تو یہ آپ کے سینےمیں درد  کی وجہ بن سکتا ہے ،آپ کو درد جیسی تکلیف میں مبتلا کر سکتا ہے۔ٹماٹر اور مولی کا اکھٹے استعمال کے نقصان  کی چند علامات میں سے ایک یہ ہے کہ کھانا کھانے کے بعد آپ کے سینے میں اکثر درد ہونے لگتاہے۔اور بعض اوقات ہڈیوں کے چٹخنے کی آواز بھی  آتی ہے۔ اس کی ایک  وجہ سینے کی جلن بھی ہے۔جس میں ہمارے معدے  کی تیزابیت منہ کی جانب آتی ہے۔ ایک امریکی  ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس درد کی وجہ سے سینے پر دباؤ پڑتا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس  دردسے بچنے کے لیے ایسی چیزوں  سے پرہیز  کی جائے،جو اس مرض کی بنیادی وجہ ہیں۔ اور اس میں سرفہرست ٹماٹر اور مولی ہے،ان دونوں کو ملا  کر  کھانا آپ کے جسم میں تیزابیت پیدا کر سکتا ہے۔ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ مولی کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے ،لیکن خود دیر سے ہضم ہوتی ہے۔ میڈیکل ریسرچ نے  یہ بات ثابت کی ہے کہ اگرآپ مولی کو  رات میں  کھائیں گےتواس  سے معدے  پر بوجھ پیدا ہوگا جس سے تیزابیت  پیدا ہوگی۔ اس کے علاوہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مولی کھانے کے بعد یا اس کے ساتھ دودھ کا استعمال بھی  نہیں کرنا چاہیئے۔ کیونکہ دونوں کی تاثیر  بالکل مختلف ہے اس لئے بہتر یہ ہے کہ اس سے گریز کریں ۔ اس کے علاوہ میڈیکل ریسرچ یہ بھی بتاتی ہے کہ مولی کے ساتھ مچھلی کھانے سے بھی پرہیز کرنا چاہیئے، کیونکہ ان دونوں کو ہضم کرنے کے لئے آپ کے معدے کو ڈبل محنت  کرنا پڑ سکتی ہے۔ جس سے آپ گیس کی شکایت میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ تو دوستو آپ نے ماہرین کی آرا جان لی ہوں گی۔ کہ  کون سی چیزیں  ہیں جو کہ مولی کے  ساتھ استعمال  نہیں کرنی چاہییں۔ اور آپ نے یہ بھی  جان لیا ہو گا ، کہ مولی کا  رات کے وقت استعمال بھی فائدے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس لئے ان باتوں کو نوٹ  فرما لیں ۔ اور ان سے اجتناب کریں تاکہ آپ مولی  کے فوائد سے مستفید ہو سکیں  اور اس کے نقصانات سے بچ سکیں گے۔

  آخر میں دعا ہے کہ اللہ پاک  ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے